فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ارجنٹینا، سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے دی شکست، میسی کا چلا جادو
فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ارجنٹینا، سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے دی شکست، میسی کا چلا جادو
ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے یہ گول پنالٹی کارنر پر کیا۔ یہ میسی کا فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پانچواں گول ہے جب کہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں میسی کا یہ 11واں گول تھا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے سامنے کروشیا کی ٹیم تھی، لیکن اس میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا کو 0-3 سے ہرادیا ہے۔ اس میچ کا پہلا گول میسی نے 34ویں منٹ میں کیا۔ ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے یہ گول پنالٹی کارنر پر کیا۔ یہ میسی کا فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پانچواں گول ہے جب کہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں میسی کا یہ 11واں گول تھا۔
جولین الواریج نے داغے دو گول وہیں، جولین الواریج نے ارجنٹینا کے لیے دوسرا گول کیا۔ جولین الواریج نے 39ویں منٹ میں یہ گول داغا۔ اس طرح ارجنٹینا میچ میں 0-2 سے آگے ہوگیا۔ پہلے ہاف کا کھیل ختم ہونے تک ارجنٹینا کی ٹیم 0-2 سے آگے تھی۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں لیونل میسی میچ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کے لیے تیسرا گول کرنے سے 58ویں منٹ میں چوک گئے۔ حالانکہ، لیونل میسی نے 69ویں منٹ میں گیند جولین الواریج کو پاس کیا، جس کے بعد نوجوان کھلاڑی نے کوئی غلطی نہیں کی۔ جولین الواریج نے موقع کو گول میں تبدیل کردیا۔ وہیں، اس میچ میں جولین الواریج کا یہ دوسرا گول ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔