ہوم » نیوز » اسپورٹس

کشمیری خواتین کوکھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے فوج کی شاندار پہل، سچن تندولکر اور عرفان پٹھان نےکی ستائش

کشمیری خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنے اورلڑکیوں میں موجود کھیل کے مادے کو بروئے کار لانے کی غرض سے فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کے زیر اہتمام ڈورو کرکٹ پریمیئر لیگ میں جنوبی کشمیر کی کئی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔

  • Share this:
کشمیری خواتین کوکھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے فوج کی شاندار پہل، سچن تندولکر اور عرفان پٹھان نےکی ستائش
کشمیری خواتین کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لئے فوج کی شاندار پہل، سچن تندولکر اور عرفان پٹھان نےکی ستائش

اننت ناگ: کشمیری خواتین کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اوران کو مزید خود مختار بنانےکے لئے بھی فوج مسلسل پہل کر رہی ہے۔ ڈورو اننت ناگ میں فوج کی جانب سے منعقدہ وومن پریمیئر لیگ اسی پہل کی ایک کڑی ہے۔ اس کوشش کی نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر بھی سراہنا ہو رہی ہے اور سچن تندولکر اور عرفان پٹھان جیسے بین القوامی کھلاڑیوں نے بھی اس پہل کی سراہنا کی ہے۔ کشمیری خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنے اورلڑکیوں میں موجود کھیل کے مادے کو بروئے کار لانے کی غرض سے فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کے زیر اہتمام ڈورو کرکٹ پریمیئر لیگ میں جنوبی کشمیر کی کئی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔


 اس ٹورنامنٹ کا مقصد صرف اور صرف کشمیری خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسپورٹس اسپرٹ کی جانب بھی راغب کرنا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد صرف اور صرف کشمیری خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسپورٹس اسپرٹ کی جانب بھی راغب کرنا ہے۔


اس ٹورنامنٹ کا مقصد صرف اور صرف کشمیری خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسپورٹس اسپرٹ کی جانب بھی راغب کرنا ہے۔ ٹورنا منٹ میں شریک ہوئیں لڑکیوں کے مطابق اس طرح کے پروگرام یقینی طور پر ان کے لئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ پریمیئر لیگ میں شامل خواتین نے فوج کی اس پہل کو کافی مثبت اور فائدہ مند قرار دیا۔ ان خواتین کے مطابق فوج کی یہ پہل یقینی طور پر یہاں کی باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کےلئے ایک مناسب پلیٹ فارم ہے، جہاں پر خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ ڈورو میں منعقدہ اس تقریب میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو مارشل آرٹس کی جانب راغب کرنے کی بھی پہل کی گئی۔


ٹورنا منٹ میں شریک ہوئیں لڑکیوں کے مطابق اس طرح کے پروگرام یقینی طور پر ان کے لئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ پریمیئر لیگ میں شامل خواتین نے فوج کی اس پہل کو کافی مثبت اور فائدہ مند قرار دیا۔
ٹورنا منٹ میں شریک ہوئیں لڑکیوں کے مطابق اس طرح کے پروگرام یقینی طور پر ان کے لئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ پریمیئر لیگ میں شامل خواتین نے فوج کی اس پہل کو کافی مثبت اور فائدہ مند قرار دیا۔


فوج کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو اسیم فاؤنڈیشن نامی غیر سرکاری تنظیم اسپانسر کرکے پونے میں مزید تربیت دے گی۔ کشمیر کی صلاحیتوں کا ذکرکرتے ہوئے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور عرفان پٹھان نے بھی ستائش کی اور ایسے پروگراموں کو کشمیری خواتین کے لئےکافی سود مند قرار دیا۔ سچن تندولکر کا کہنا ہے کہ کشمیری لوگ ہر میدان میں باصلاحیت ہوتے ہیں۔ ایسے میں اسیم فاؤنڈیشن اور 19 راشٹریہ رائفلز نے جو پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ کشمیری نوجوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں سچن تندولکر نے کہا کہ اپنے خوابوں کا تعاقب کرنا کوئی بری بات نہیں ہے اورکھیلوں کے ذریعہ دیواروں اور دوریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ملک کی خواتین کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور کیا پتہ کشمیری خواتین کھلاڑیوں میں سے کل کوئی ٹیم انڈیا کا حصہ بنے۔ ایسے ہی ایک پیغام میں بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے کہا کہ کشمیر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کا مادہ موجود ہے اور کشمیر سے اچھے کھلاڑی نکل سکتے ہیں بشرطیکہ کہ ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

 سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور اسیم فاؤنڈیشن نے جو شروعات کی ہے، اسے یقینی طور پر کشمیری خواتین کو مزید با اختیار اور باصلاحیت بنایا جا سکتا ہے۔

سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور اسیم فاؤنڈیشن نے جو شروعات کی ہے، اسے یقینی طور پر کشمیری خواتین کو مزید با اختیار اور باصلاحیت بنایا جا سکتا ہے۔


سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور اسیم فاؤنڈیشن نے جو شروعات کی ہے، اسے یقینی طور پر کشمیری خواتین کو مزید با اختیار اور باصلاحیت بنایا جا سکتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے ہر پہلو میں تا حال اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ ایسے میں کرکٹ کے بلوں سے چھکے چھڑانے والی اور مارشل آرٹس میں کارکردگی دکھانے والی لڑکیاں یقینی طور پر ایک مضبوط قوم کی ضامن بن سکتی ہیں۔ بریگیڈیئر وی ایس ٹھاکر – کمانڈر 2 سیکٹر آر آرکے مطابق فوج کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنےمعمول کے فرائض کے علاوہ کشمیری نوجوانوں کو ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے، جہاں پر یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی فوج کی جانب سے اس طرح کی پہل جاری رہے گی تاکہ کشمیر میں موجود ہنر کو مزید نکھارا جا سکے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں عرصہ دراز سے جاری نا مساعد حالات کے باوجود بھی کشمیری خواتین نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا۔ جبکہ تعلیمی میدان کے بعد اب یہاں کی لڑکیاں کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا اثر چھوڑنے کی دہلیز پر ہیں۔ ضرورت اگرکسی بات کی ہے تو وہ ایک مناسب پلیٹ فارم کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 18, 2020 04:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading