உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ارشدیپ سنگھ ، جانئے پورا معاملہ

    علامتی تصویر ۔ News18

    علامتی تصویر ۔ News18

    پاکستان کے خلاف میچ میں ارشدیپ سے کیچ کے ڈراپ ہونے کے بعد کچھ ہندوستانی فینس کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ۔ اس کے بعد تقریبا گیارہ بج کر پانچ منٹ پر پاکستانی 5th generation warfare machinery میدان میں اتر گئی اور ارشدیپ کو خالصتانی قرار دینے کی مہم شروع کردی گئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ہیں ۔ دراصل گزشتہ روز ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرادیا تھا ۔ اس میچ کے بعد ارشدیپ سنگھ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس میچ میں اہم مرحلہ میں ارشدیپ سنگھ سے ایک کیچ ڈراپ ہوگیا تھا ۔ اس کیچ کے ڈراپ ہونے کے بعد کچھ ہندوستانی فینس کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ۔ اس کے بعد تقریبا گیارہ بج کر پانچ منٹ پر پاکستانی 5th generation warfare machinery میدان میں اتر گئی اور ارشدیپ کو خالصتانی قرار دینے کی مہم شروع کردی گئی ۔

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ...


      اس سوچے سمجھے منصوبہ کا مقصد ہندوں اور سکھوں کے درمیان فرقہ وارانہ خلیج پیدا کرنا تھا ۔ اس چال کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ بتایا جارہا ہے ۔ یہی نہیں کھلاڑیوں کا خالصتانی تعلق دکھانے کیلئے ان کے وکی پیڈیا پیج میں بھی تبدیلی کردی گئی ۔ تاہم اس معاملہ کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سخت نوٹس لیا اور پیر کو ہندوستان میں وکی پیڈیا ایگزیکٹیوز کو ارشدیپ سنگھ کے وکی پیڈیا اکاونٹ میں ردو بدل کی وضاحت کرنے کیلئے سمن جاری کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ایک میچ کا ہیرو، دوسرے میں ثابت ہوا زیرو، ہندوستان کی ہار کی یہ ہیں 5 وجوہات


      بتادیں کہ پاکستانی آئی ایس پی آر کی جانب سے اس طرح کی حرکت کوئی نئی نہیں ہے اور گزشتہ تین سالوں کے دوران ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ ارشد دیپ سنگھ کے معاملہ میں استعمال ہونے والے طریقہ کار نے اکتوبر 2021 میں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے واقعہ کی یاد دلادی ہے ۔


      ارشد دیپ کے اس پورے معاملہ کا اگر فارینسک تجزیہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ تقریبا گیارہ بج پر پانچ منٹ پر جیسے ہی ارشدیپ نے کیچ ڈراپ کیا تو سب سے پہلا ٹویٹ @7cking__Mad نام کے ٹویٹر ہینڈل سے آیا ، جس میں لکھا تھا : ارشدیپ میرا خالصتانی بھائی ہے ۔



      اس کے بعد ارشدیپ کو خالصتانی قرار دینے والے ٹویٹس کا سیلاب سا آگیا ، لیکن پہلا ٹویٹ جس نے سبھی کا دھیان کھینچا وہ @HasnainYounas25 نام کے ہینڈل سے تھا، جس نے ٹویٹ کیا کہ ارشدیپ کو خالصتانی قرار دینے کا وقت آگیا ہے ۔



      اس ٹویٹ سے پہلے ایک پاکستانی ہینڈل @naseemakram100 نے پوچھا کہ ارشدیپ خالصتانی کا ٹرینڈ چلانا ہے یا نہیں ۔



      جب سبھی پاکستانی ہینڈلس اس پروپیگنڈہ کو پھیلا رہے تھے تبھی ایک مشہور ہندوستانی ہینڈل @thetanmay نے جلد بازی میں ٹویٹ کردیا کہ ارشدیپ کا مینیجر اپنے فون سے ٹویٹر اور انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کررہا ہے ۔



      اس بھڑکتی ہوئی آگ میں فوری طور پر ایندھن ڈالنے کا کام واج ایس خان نے کیا ، جو آئی ایس پی آر کا ایک معروف معاون ہے اور فی الحال نیویارک میں نکی ایشیا کا ڈیجیٹل ایڈیٹر ہے ۔ یہ ارشدیپ کے معاملہ میں خالصتانی لفظ کا استعمال کرنے والا پہلا معروف ہینڈل تھا ۔



      اس کے علاوہ کئی دیگر ہینڈلز جس نے ارشدیپ کے خلاف نیریٹیو بنانے میں مدد کی ، وہ بھی پاکستان سے تھے ۔



      ان سبھی چیزوں سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ ارشدیپ کو خالصتان کہنے کی پوری مہم کا منصوبہ اور اس پر عمل پاکستان اور ان کی 5th generation warfare machinery کے ذریعہ کیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: