உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی کی چھٹی، روہت شرما ٹی-20 کے ساتھ ہی ٹسٹ میں بھی کریں گے کپتانی: رپورٹ

    وراٹ کوہلی کی چھٹی، روہت شرما ٹی-20 کے ساتھ ہی ٹسٹ میں بھی کریں گے کپتانی

    وراٹ کوہلی کی چھٹی، روہت شرما ٹی-20 کے ساتھ ہی ٹسٹ میں بھی کریں گے کپتانی

    ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے آخری بار ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی کی، لیکن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کارکردگی خراب رہی۔ ٹیم انڈیا سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی کو لے کربھی کئی سوال کھڑے ہوئے۔ آئندہ ہفتے سے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹی-20 اور ٹسٹ سیریز (IND vs NZ Series) کا آغاز ہونے جا رہا ہے، لیکن اس سے پہلے ہی کوہلی لمبی چھٹی پر جانے والے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے آخری بار ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی کی، لیکن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کارکردگی خراب رہی۔ ٹیم انڈیا سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی کو لے کربھی کئی سوال کھڑے ہوئے۔ آئندہ ہفتے سے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹی-20 اور ٹسٹ سیریز (IND vs NZ Series) کا آغاز ہونے جا رہا ہے، لیکن اس سے پہلے ہی کوہلی لمبی چھٹی پر جانے والے ہیں۔ انہیں بی سی سی آئی سے منظوری بھی مل گئی ہے۔

      حالانکہ وراٹ کوہلی کتنے دن کی چھٹی پر جا رہے ہیں، اس بارے میں بورڈ کو کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے۔ ایسے میں اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹسٹ ہی نہ کھیلیں اور سیدھے جنوبی افریقہ دورے پر ٹیم سے جڑیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو روہت شرما (Rohit Sharma) ٹی-20 سیریز کے ساتھ ہی ٹسٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرسکتے ہیں۔

      کوہلی نے بی سی سی آئی سے لمبی چھٹی مانگی

      بی سی سی آئی کے ایک افسر نے ان سائیڈ سپورٹ کو بتایا کہ وراٹ کوہلی نے نامیبیا کے خلاف میچ کے بعد ہی بورڈ سے چھٹی مانگی تھی اور انہیں اس کی اجازت مل گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ ان کے دوسرے ٹسٹ کے لئے ممبئی میں ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔ وراٹ نے ایک کپتان کے طور پر ٹسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کی اور ہندوستان کو انگلینڈ میں 1-2 کی سبقت دلائی تھی، لیکن اب انہیں اپنی بلے بازی پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

      افسر کے مطابق، وراٹ کو یہ پتہ لگانے کے لئے کچھ خالی وقت چاہئے کہ وہ اپنا فارم کیسے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے یقینی طور پر اس میں مدد ملے گی۔ بی سی سی آئی کسی کو آرام کرنے سے نہیں روکتا ہے۔ کھلاڑی ہمارے لئے پہلے آتے ہیں۔ اجنکیا رہانے اور روہت شرما ٹیم کے ساتھ رہیں گے، تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

      وراٹ کوہلی ٹسٹ ٹیم کے بنے رہیں گے کپتان

      یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹسٹ ٹیم کی کمان بھی اب روہت شرما سنبھالیں گے۔ کیونکہ وہ ٹی-20 میں تو کپتانی کریں گے، تو بی سی سی آئی افسر نے اس بات کو ازسر نو خارج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی ہندوستان کے ٹسٹ کپتان بنے رہیں گے اور ٹیم میں شامل ہوتے ہی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ ان کی غیرموجودگی میں اجنکیا رہانے ٹسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔ ٹی-20 میں روہت شرما کپتانی کریں گے، جبکہ کے ایل راہل نائب کپتان ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وراٹ کوہلی کی جگہ ونڈے ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں روہت شرما، جانیں بی سی سی آئی کا منصوبہ 


      ونڈے ٹیم کی کپتانی کو لے کر ابھی فیصلہ نہیں

      ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ونڈے ٹیم کی کپتانی کو لے کر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ابھی بھی ونڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔ اسے لے کر جنوری میں جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ بورڈ سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ وراٹ کوہلی صرف کچھ میچوں کے لئے آرام لے رہے ہیں۔ اس سے زیادہ اس بات میں کوئی دم نہین ہے۔ وہ دوسرے ٹسٹ سے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹسٹ ٹیم ان کی ہے اور انہوں نے اس فارمیٹ میں بطورکپتان شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      روہت شرما کی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نےکہا- ہندوستانی کرکٹ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا 


      روہت شرما کے الگ الگ رول کو لے کر بی سی سی آئی تیار نہیں

      ان سائیڈ سپورٹ کو پتہ چلا ہے کہ بی سی سی آئی روہت شرما کے لئے ایک الگ الگ کردار کو قبول کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہے۔ ٹی-20 کپتان کے ونڈے کپتان کو رپورٹ کرنے کا آئیڈیا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بالکل پسند نہیں ہے۔ بورڈ کے اندر کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ وراٹ کوہلی ونڈے ٹیم کی بھی کپتانی چھوڑ دیں اور صرف ٹسٹ ٹیم کی ہی کمان سنبھالیں۔ جبکہ روہت شرما ٹی -20 اور ونڈے دونوں فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان رہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: