ہوم » نیوز » اسپورٹس

اصغر افغان نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، دھونی کو پیچھے چھوڑکر ٹی-20 کے سب سے کامیاب کپتان بنے

افغانستان کے اصغرافغان (Asghar Afghan) نے ٹی-20 میں نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ وہ سب سے زیادہ 42 میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

  • Share this:
اصغر افغان نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، دھونی کو پیچھے چھوڑکر ٹی-20 کے سب سے کامیاب کپتان بنے
اصغر افغان نے بنایا ورلڈ ریکارڈ، دھونی کو پیچھے چھوڑکر ٹی-20 کے سب سے کامیاب کپتان بنے

نئی دہلی: اصغر افغان (Asghar Afghan) نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ افغانستان کے کپتان اصغر افغان سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی-20 میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ بطور کپتان ان کی یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں 42 ویں جیت ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے مہندر سنگھ دھونی (Mahendra singh dhoni) کو پیچھے چھوڑا۔ افغانستان نے ہفتہ کو تیسرے ٹی-20 میں زمبابوے کو 47 رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی ہے۔ اس کے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔


35 میچوں میں افغانستان نے پہلےکھیلتے ہوئے7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔ نجیب اللہ زادران نے سب سے زیادہ 72 رن بنائے۔ انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا۔ 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ عثمان غنی نے بھی 39 رنوں کا تعاون دیا۔ کپتان اصغر افغان نے 24 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 5 وکٹ پر 136 رن ہی بنا سکی۔ ریان برل 39 رن اور سکندر رضا 41 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ کریم جنت نے دو وکٹ حاصل کئے۔


اصغر افغان کے جیت کا ریکارڈ دھونی سے اچھا


اصغر افغان نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑا۔ اصغر افغان نے 52 میچ میں کپتانی کی ہے اور 42 میں جیت دلائی ہے۔ وہیں دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 72 میں سے 41 میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ انگلش کپتان ایان مورگن 33 جیت کے ساتھ تیسرے پر ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 29 جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے بطور کپتان 27 میچ میں جیت دلائی ہے۔

دو ٹیموں کے خلاف 10-10 مقابلے جیتے ہیں

اصغر افغان کی قیادت میں اگر ریکارڈ کی بات کریں تو انہوں نے سب سے زیادہ 12 میچ آئرلینڈ کے خلاف جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے خلاف 10 جبکہ یو اے ای- عمان کے خلاف 5-5 میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ افغانستان کو بڑی ٹیموں کے خلاف کم میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ اس کے بعد بھی ٹیم کی کارکردگی کو کم نہیں تصور کیا جاسکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 20, 2021 09:45 PM IST