உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ashes Series:انگلینڈ پر آئی سی سی کا ڈبل جرمانہ، پوری میچ فیس بھی کاٹی گئی، WTCمیں بھی ہوا بڑا نقصان

    جو روٹ کی قیادت والی انگلینڈ ٹیم کے 8 پوائنٹ کاٹ یے گئے۔

    جو روٹ کی قیادت والی انگلینڈ ٹیم کے 8 پوائنٹ کاٹ یے گئے۔

    ٹسٹ چمپئن شپ کا خطابی مقابلہ کھیلنے کے لئے پوائنٹ ٹیبل میں شروعاتی 2 مقام پر رہنا ضروری ہے، لیکن 5 ٹسٹ کے بعد پوائنٹ تیبل میں انگلینڈ کی حالت خراب ہے۔ وہ ابھی 7ویں نمبر پر ہے۔ ٹیم پر صرف پوائنٹس کا بھی جرمانہ نہیں لگایا گیا، بلکہ پوری میچ فیس بھی کاٹی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ایشز سیریز (Ashes Series) میں جو روٹ کی قیادت والی انگلینڈ تیم پہلے ہی 0-1 سے پیچھے رہ گئی ہے۔ دوسرے ٹسٹ میں بھی آغاز امیدوں کے مطابق نہیں ہوپایا۔ اس درمیان جو روٹ (Joe Root) کی ٹیم کو آئی سی سی (ICC) نے 2 بڑے جھٹکے دے دئیے ہیں۔ انگلینڈ پر آئی سی سی انے 5 نہیں 8 پوائنٹس کا جرمانہ لگایا ہے۔ دراصل برسبن میں کھیلے گئےپہلے ٹسٹ میچ میں سست گیند بازی کے لئے انگلینڈ پر ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (WTC) کے 5 نہیں 8 پوائنٹس کا جرمانہ لگا ہے۔ پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

      آئی سی سی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ پر میچ فیس کا سو فیصد اور 5 ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پوائنٹس کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ انگلینڈ نے مقرر وقت سے 8 اوور کم پھینکے تھے۔ (پہلے کے اعلان کے مطابق 5 اوور نہیں تھے)۔ اسی وجہس ے 3 اضافی پوائنٹس مزید کاٹے گئے۔

      فی اوور ایک پوائنٹ کا لگا جرمانہ
      آئی سی سی نے کہا کہ پینالٹی اووروں کی کوئی حد طئے نہیں ہے، جو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 16.1.12 کے مطابق مقررہ وقت میں پورے نہیں کیے گئے اووروں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی وجہ سے جتنے اوور کم تھے، اُس حساب سے فی اوور ایک پوائنٹ کا جرمانہ لگایا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ابھی تک 5 ٹسٹ میچ کھیل لئے ہیں، اُس کے 6 پوائنٹ ہیں۔

      ٹسٹ چمپئن شپ کا خطابی مقابلہ کھیلنے کے لئے پوائنٹ ٹیبل میں شروعاتی 2 مقام پر رہنا ضروری ہے، لیکن 5 ٹسٹ کے بعد پوائنٹ تیبل میں انگلینڈ کی حالت خراب ہے۔ وہ ابھی 7ویں نمبر پر ہے۔ ٹیم پر صرف پوائنٹس کا بھی جرمانہ نہیں لگایا گیا، بلکہ پوری میچ فیس بھی کاٹی گئی ہے۔ آئی سیس ی رولس کے مطابق مقررہ وقت میں جتنے اوور کم پھینکے جاتے ہیں، اُسی حساب سے میچ فیس کاٹی جاتی ہے۔ ایک اوور کے لئے 20 فیصدی میچ فیس کاٹی جاتی ہے، لیکن جرمانہ 100 فیصدی سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: