ہندوستان کےلئے13 ونڈے اور9 ٹی -20 میچ کھیلنے والےاشوک ڈنڈا کوبنگال کی رنجی ٹیم سےباہرکردیا گیا ہے۔ اشوک ڈنڈا پررنجی ٹرافی میچ سے پہلے بنگال کے گیند بازی کوچ سے بدتمیزی کرنےکا الزام لگا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 420 وکٹ لینے والے اشوک ڈنڈا پر الزام ہےکہ انہوں نے منگل کوبنگال کےگیند بازی کوچ رندیب بوس کو نازیبا الفاظ کہے۔ اس حادثہ کے بعد بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے میٹنگ بلائی، جس کے بعد اشوک ڈنڈا پرنظم و ضبط کی کارروائی کرتےہوئےانہیں آندھرا پردیش کے خلاف ہونے والے میچ سے پہلےٹیم سےباہرکردیا گیا۔

اشوک ڈنڈا اور رندیب بوس۔
اشوک ڈنڈا نے کیا معافی مانگنے سےانکار
انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق، اشوک ڈنڈا کو ٹیم سے باہرکرنے پربنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری نےمیٹنگ بلائی، جہاں اشوک ڈنڈا اورگیند بازی کوچ رندیب بوس کوبلایا گیا۔ میٹنگ میں اشوک ڈنڈا کوبوس سے معافی مانگنےکوکہا گیا، لیکن انہوں نےاس سےواضح طورپرانکارکردیا۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نےکہا کہ اگراشوک ڈنڈا معافی مانگ لیتے ہیں توانہیں ٹیم سے باہرنہیں کیا جاتا، کیونکہ آندھرا پردیش کے خلاف ہونے والےمیچ کےلئےاشوک ڈنڈا بنگال کی ٹیم کےلئےاہم کھلاڑی تھے۔

اشوک ڈنڈا نے 420 فرسٹ کلاس وکٹ حاصل کئے ہیں۔
اشوک ڈنڈا نے کیوں دی کوچ کوگالی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیم کے پریکٹس سیشن سے پہلے رندیب بوس کولکاتا کے کپتان ابھمنیوایشورن سے بات چیت کررہے تھے۔ اس کے بعد اشوک ڈنڈا نے ڈریسنگ روم میں رندیب بوس سے چلا کربات کی۔ ڈنڈا کولگا کہ بوس ان کے بارے میں ایشورن سے کچھ کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ بنگال کے کپتان ایشورن اور کوچ بوس ٹیم کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کررہےتھے۔ اس کے بعد اشوک ڈنڈا کوکوچ بوس سے معافی مانگنےکوکہا گیا، لیکن انہوں نےاس سے واضح طورپرانکارکردیا۔ واضح رہے کہ رندیب بوس اوراشوک ڈنڈا کےدرمیان پہلے بھی کئی بارنوک جھونک ہوئی ہے۔ بوس جب بنگال کی رنجی ٹیم میں کھیلتےتھےتواشوک ڈنڈا اوران کے درمیان اچھے رشتے نہیں تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔