ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن کو پیچھے چھوڑکر ٹسٹ میں گیندبازوں کی رینکنگ میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دہلی ٹسٹ میں اشون نے چھ وکٹ حاصل کیے تھے اور ہندوستان کی جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اسی مظاہرے کی وجہ سے وہ ٹسٹ میں گیندبازوں کی رینکنگ میں سرفہرست آئے ہیں۔ وہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کو ایک رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی اینڈرسن گیندبازوں کی رینکنگ میں دوسرے مقام پر آگئے ہیں۔
2015 میں اشون پہلی بار ٹیسٹ میں نمبر ایک بولر بنے تھے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل پہلے نمبر پر آ تے رہے ہیں۔ 36 سالہ اشون نے مارنس لیبوشگن اور اسٹیو اسمتھ کی اہم وکٹیں لے کر دہلی میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایلکس کیری کو بھی آؤٹ کر دیا۔ دوسری اننگز میں بھی، اشون نے آسٹریلیا کے ابتدائی پانچ میں سے تین وکٹ لیے، جب کہ جڈیجہ نے بقیہ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو چھوٹے اسکور پر آؤٹ کیا۔ اشون اندور اور احمد آباد میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں تاکہ طویل عرصے تک ٹاپ پر اپنی جگہ پکی کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ تین ہفتہ میں تین الگ الگ گیندباز پہلے مقام پررہے ہیں۔ آسٹریلیائی کپتانپیٹ کمنس فروری میں ٹسٹ میں سرفہرست گیندباز تھے، اس کے بعد جیمس اینڈرسن نے انہیں پیچھے چھوڑا اور پہلے مقام پر پہنچے۔ اس کے بعد اب اشون نے انہیں ہٹاکر گیندبازوں کی ٹسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اینڈرسن کو سات پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے اور وہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اب ان کے پاس 859 ریٹنگپوائنٹس ہیں۔ وہیں، سرفہرست بنے اشون کے پاس 864 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔