ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs England: اشون نے آخری ٹسٹ میں بنائے 3 خاص ریکارڈ، گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا

روی چندرن اشون نے ٹسٹ کرکٹ میں 30 ویں بار اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے عظیم گیند باز گلین میک گرا سے آگے نکل گئے، جنہوں نے 29 بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اشون سے آگے صرف متھیا مرلی دھرن (67)، شین وارن (37) اور انل کمبلے (35) ہیں۔

  • Share this:
India vs England: اشون نے آخری ٹسٹ میں بنائے 3 خاص ریکارڈ، گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا
اشون نے آخری ٹسٹ میں بنائے 3 خاص ریکارڈ، گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی: ہندوستان کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ میں تین ریکارڈ بنایا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں آر اشون زبردست فارم میں رہے اور 32 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں 106 رنوں کی شاندار سنچری والی اننگ بھی کھیلی تھی۔ اشون کی اسی کارکردگی کے سبب انہیں ’مین آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔


میک گرا سے آگے نکلے


روی چندرن اشون نے ٹسٹ کرکٹ میں 30 ویں بار اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے عظیم گیند باز گلین میک گرا سے آگے نکل گئے، جنہوں نے 29 بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اشون سے آگے صرف متھیا مرلی دھرن (67)، شین وارن (37) اور انل کمبلے (35) ہیں۔ اس کے علاوہ آر اشون نے 7 بار ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے۔


پہلی بار سیریز میں 32 وکٹ

روی چندرن اشون 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں دو بار 30 سے زیادہ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سال 2015 میں چار میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 31 وکٹ حاصل کئے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ نے تین میچوں کی سیریز میں میں 32 وکٹ حاصل کئے تھے۔

کرٹلی ایمبروس کو چھوڑا پیچھے

روی چندرن اشون اب تک 78 ٹسٹ میچوں میں 409 وکٹ لے چکے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں 15 ویں نمبر پر ہیں۔ اشون نے ویسٹ انڈیز کے عظیم تیز گیند باز کرٹلی ایمبروس چھوڑا ہے۔ اپنے زمانے کے عظیم گیند باز ایمبروس نے 98 ٹسٹ میچوں میں 405 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 07, 2021 11:55 AM IST