ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگریزکرکٹرنے تصویرکے ساتھ کی یہ’غلط حرکت‘، اشون نے دیا زبردست جواب

حال ہی میں اینڈرسن کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اشون کی تصویرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔

  • Share this:
انگریزکرکٹرنے تصویرکے ساتھ کی یہ’غلط حرکت‘، اشون نے دیا زبردست جواب
آراشون: تصویر: آئی پی ایل / بی سی سی آئی

آئی پی ایل 2019 میں کنگس الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون مانکڑنگ کو لے کرسرخیوں میں ہیں۔ وہ راجستھان رائلس کی طرف سے کھیل رہے انگلینڈ کے وکٹ کیپربلے بازجوس بٹلرکو مانکڑنگ کرنے کے بعد سے کئی لوگوں کے نشانے پرہیں، لیکن اشون اس طرح کی تنقید کا سختی سے جواب دے رہے ہیں۔


انہوں نے اب کہا ہےکہ آئی پی ایل میچ میں جوس بٹلرکو مانکڑنگ آوٹ کرنےکا کوئی ملال نہیں ہے اورانہوں نے کہا کہ اگرانگلینڈ کے تیز گیند باز جمی اینڈرسن کسی میچ میں ایسا کرتے ہیں توانہیں کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔


حال ہی میں اینڈرسن کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اشون کی تصویرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔ اشون نے انڈیا ٹوڈے سے کہا ’آج جمی اینڈرسن کو لگتا ہوگا کہ جو میں نےکیا، وہ غلط تھا۔ ہوسکتا ہے کہ کل کو وہ بھی ایسا کچھ کریں۔ کون جانتا ہے۔ یہ صحیح اورغلط کا سوال ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری تھا کیونکہ جو میں نے کیا، وہ ضوابط کے تحت غلط نہیں تھا‘۔


انہوں نےکہا کہ جوبھی مجھے جانتا ہے، اسے پتہ ہےکہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جو اصولوں کے دائرے میں نہ ہو۔ میری ٹیم بھی تب سے میرے ساتھ کھڑی ہے۔ کئی کھلاڑیوں نے مجھ سے آکرکہا کہ میں نے جوکیا وہ اصولوں کے دائرے میں تھا‘۔ یہ پوچھنے پرکہ کیا تنازعات کا ان پراثر پڑا، اشون نے نہیں میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہے۔ مجھ پراس کا کوئی اثرنہیں پڑا۔ مجھے خوشی ہے کہ انگلینڈ کے سابق اورموجودہ کھلاڑی ان کے کھلاڑی کے ساتھ ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ میرے ہم وطن کھلاڑی بھی میرے ساتھ ہیں اوریہی ہونا بھی چاہئے‘۔
First published: Apr 05, 2019 03:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading