اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اشون نے ایک بار پھر پلٹ دی بازی، ICC ٹسٹ گیندبازوں کی رینکنگ میں ہوئے سرفہرست

    اشون نے ایک بار پھر پلٹ دی بازی، ICC ٹسٹ گیندبازوں کی رینکنگ میں ہوئے سرفہرست

    اشون نے ایک بار پھر پلٹ دی بازی، ICC ٹسٹ گیندبازوں کی رینکنگ میں ہوئے سرفہرست

    چار میچوں کی اس سیریز میں اشون 25 وکٹ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیندباز رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad, India
    • Share this:
      آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے ٹسٹ میں شاندار گیندبازی کرنے والے ہندوستان کے اسپنر روی چندر اشون بدھ کو جاری آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں گیندبازوں کی فہرست میں چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ آف اسپنر اشون نے گیندبازوں کے لیے مشکل حالات والی پچ پر پہلی اننگ میں 91 رن دے کر 6 وکٹ لیے ہیں۔ چار میچوں کی اس سیریز میں وہ 25 وکٹ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیندباز رہے۔ اس کا فائدہ انہیں رینکنگ میں ہوا اور انہوں نے انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن کو 10 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا۔

      رینکنگ میں، ان کے ساتھی بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندرا جڈیجا آئی سی سی بولنگ ٹیسٹ رینکنگ (آٹھویں سے نویں پر چلے گئے) کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے، جبکہ اکشر پٹیل چھ مقام چڑھ کر 28ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بلے سے متاثر کن شراکت کرنے والے اکشر آل راؤنڈرز کی فہرست میں دو مقام اوپر پہنچ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جڈیجہ اور اشون اس فہرست میں ٹاپ دو پوزیشنوں پر ہیں۔

      چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہ رہے تیز گیندباز جسپریت بمراہ چھٹے سے ساتویں مقام پر چلے گئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں زخمی رشبھ پنت 9ویں اور روہت شرما 10 ویں مقام پر موجود ہندوستانی ہیں۔ احمدآباد میں آسٹریلیا کے خلاف 186 رنوں کی اننگ کھیلنے والے وراٹ کوہلی سات مقام کی بہتری کے ساتھ 13 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ مین آف دی میچ کوہلی کے علاوہ اس میچ میں سنچری لگانے والے سلامی بلے باز شبھمن گل 17 مقام اوپر چڑھ کر 46ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

      اس میچ کی پہلی اننگز میں 180 رنز بنانے والے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کیریئر کے بہترین 815 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 102 اور 81 رنز بنانے والے ڈیرل مچل بھی کیریئر کے بہترین 800 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئے۔ تاہم وہ رینکنگ میں بہتری نہ لاسکے اور آٹھویں پوزیشن پر برقرار رہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ممبئی انڈینس کا دھمال، گجرات جائنٹس کو ہراکر پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بنی

      یہ بھی پڑھیں:

      ٹیم انڈیا کو جھٹکا، کپتان روہت شرما کو لے کر آئی بڑی اپ ڈیٹ

      ویسٹ انڈیز کے خلاف 172 رنز کی میچ جیتنے والی اننگز کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما رینکنگ میں 14 درجے ترقی کر کے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: