شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو کیا آگاہ ، اگر ایسی گیند بازی کی تو فخر الزماں جڑ دیں کے دوہری سنچری
فخر الزماں نے ابھی تک اس سال 10 میچوں میں 114.83 کے اوسط کے ساتھ 689 رن بنائے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 19, 2018 01:09 PM IST

فخر الزماں نے ابھی تک اس سال 10 میچوں میں 114.83 کے اوسط کے ساتھ 689 رن بنائے ہیں۔
ٹیم انڈیا کی گیند بازی ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بہترین گیند بازی کافی سادہ نظر آئی۔ عالم یہ تھا کہ ٹیم انڈیا 174 رنوں تک ان کا کوئی وکٹ ہی نہیں جھٹک پائی۔ اس دوران ہندی ہندی کامینٹری باکس پر سابق پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر موجود تھے۔ شعیب نے کہا کہ اگر ایسا ہی حال ہندستانی گیند بازی کا پاکستان کے خلاف رہا تو فخر الزماں دوہری سنچری جما دیں گے۔
فخر الزماں آج کل شاندار فارم میں ہیں۔ سال 2018 میں جن بلے بازون نے 500 سے زیادہ ون ڈے رن بنائے ہیں ان کے درمیان فخر کا اوسط وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ فخر الزماں نے ابھی تک اس سال 10 میچوں میں 114.83 کے اوسط کے ساتھ 689 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچری اور 4 نصف سنچری لگائی ہیں۔
ویسے ٹیم انڈیا نے بڑے میچ کے پہلے اپنے خراب مظاہرے کو بھانپ لیا ہے۔ ایسے میں بدھ کو پاکستان کے خلاف کھلیے جانےوالے میچ میں ٹیم 3 بڑی تبدیلیوں کے ساتھ اتر سکتی ہے۔ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاردل ٹھاکر مکمل طور پر پھیکے نظر آئے تھے۔ اس کئے انہیں اس میچ میں باہر بٹھایا جا سکتا ہے۔ ان کی جگہ جسپریت بمراہ کا شامل ہونا تقریبا طے ہے۔
عامر کی وجہ سے ٹینشن میں ہیں پاکستان کے کپتان ، ستا رہا ہے شکست کا خوف