ایشیا کپ 2018: وسیم اکرم نے ہندستان جبکہ گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا
کوہلی کی عدم موجودگی میں بھی ہندوستان کو مضبوط قرار دیا جارہا ہے جبکہ کچھ سابق کھلاڑی پاکستان کو مضبوط تصور کرتے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Sep 18, 2018 09:26 PM IST

ایشیاکپ 2018 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی امید۔
نئی دہلی: وسیم اکرم نے موجودہ ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کو مضبوط قرار دیا ہے،جبکہ سابق ہندستانی کرکٹر اورمبصر سنیل گواسکرنے پاکستان کو فیورٹ کہا ہے۔
ہندستانی ٹی وی کے معروف پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کوہلی کی عدم موجودگی میں بھی کاغذ پرہندوستان کو مضبوط سمجھتا ہوں، البتہ پاکستانی گیندباز کو کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے۔
دوسری جانب سنیل گواسکر نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کا چمپئنز ٹرافی فائنل جیتنے کے بعد حوصلہ بلند ہے، اس لئے وہ 19 ستمبر کے میچ میں فیورٹ ہوں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ کہیں بھی مقابلہ ہو زبردست ہوتا ہے، کل بھی پاکستان اور ہندستان کا زبردست مقابلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں ہندستان کو فرق پڑے گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے سا تھ کھیلنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ ہندوستان پر چمپئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا خو ف ہو گا اس لئے پاکستان ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔