ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایشیا کپ 2018 : ہندستان کو کافی جدو جہد کے بعد ملی ہانگ کانگ پر جیت ، 26 رنوں سے دی شکست

ہانگ کانگ کے اوپنر نظاقت خان اور کپتان انشمن رتھ کی جوڑی نے ہندستانی گیند بازوں کی ناک میں دم کر دیا۔ دونوں نے 34۔ 1 اوور میں 174 رنوں کی شراکت داری کی۔

  • Share this:
ایشیا کپ 2018 : ہندستان کو کافی جدو جہد کے بعد ملی ہانگ کانگ پر جیت ، 26 رنوں سے دی شکست
ہندستان ۔ ہانگ کانگ ایشیا کپ مقابلے میں نظاقت خان (لال جرسی ) نے 92 رن بنائے : (تصویر اے پی) ۔

ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنے کیلئے ٹیم انڈیا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانگ کانگ جیسی کمزورٹیم کے خلاف ٹیم انڈیا کو 26 رنوں سے جیت حاصل ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ کے اوپنر نزاکت خان اور کپتان انشمن رتھ کی جوڑی نے ہندستانی گیند بازوں کی ناک میں دم کر دیا۔ دونوں نے 34۔ 1 اوور میں 174 رنوں کی شراکت داری کی۔


نزاکت خان نے 92 اور انشنمن رتھ نے 73 رن بنائے۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کیلئے اسپپنر یجویندر چہل اور ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز خلیل احمد نے 3۔3 اور کلدیپ یادو نے 2 وکٹ اپنے نام کئے۔


ٹیم انڈیا کی بلے بازی

شیکھر دھون (127) کی کریئر کے 14 ویں سنچری کی مدد سے ہندستان نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف سات وکٹ پر 285 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بلے بازی کرنے کیلئے مدعو کیا۔ شیکھر نے کپتان روہت شرما 23 کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے 45 رن ،  امباتی رائیڈو (60 ) کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے 116 رن اور دنیش کارتک (33 ) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے 79  رن کی شراکت داری کی۔

یہ بھی پڑھیں : ہندستانی صحافی کے سوال پر پاکستان کے امام الحق کے جواب نے کر دیا ہر کسی کو حیران 

شکھر دھون کا وکٹ ٹیم کے 240 کے اسکور پر گرا، انہوں نے 120 گیندوں کی اننگز  میں 15 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شیکھر کے علاوہ رائیڈو نے 70 گیندون پر تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کارتک نے 38 گیندوں پر تین چوکے جڑے۔ مہیندر سنگھ دھونی اور شاردل ٹھاکر کھاتہ کھولے بغیرآؤٹ ہو گئے، کیدار جادھو نے 27 گیندوں پرناٹ آؤٹ 28 اور بھونیشور کمار نے 18 گیندوں پر نو رن بنائے۔ 
ہانگ کانگ کیلئے کنچت شاہ نے 39 پر تین وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ احسان خان نے 65 رن پر دو وکٹ اور احسان نواز نے 50 رن پر ایک وکٹ اور اعجاز خان نے 41 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

شیکھر کی شاندار سنچری سے ہندوستان نےبنائے 285 رن
First published: Sep 19, 2018 07:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading