ایشیا کپ 2018: محمد شہزاد اورمحمد نبی کی شاندار اننگ کی بدولت افغانستان نے ہندوستان کو دیا 253 رنوں کا ہدف
ٹیم انڈیا کی کمان مہیندر سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شکھر دھون کو بھی آرام دیا گیاہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 25, 2018 08:54 PM IST

محمد شہزاد نے ہندوستان کے خلاف شاندار سنچری لگائی۔
ایشیا کپ 2018 کے سپر-4 کے پانچویں میچ آج افغانستان کے بلے بازوں نے ہندوستان کے خلاف 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر 252 رن بنالئے۔ سلامی بلے بازوں کے بہترین آغازکے بعد مڈل آرڈرتاش کے پاتوں کی طرح بکھر گیا ہے، لیکن اس درمیان محمد شہزاد نے اپنی سنچری مکمل کرلی جبکہ محمد نبی نےنصف سنچری بنائی۔
دونوں بلے بازوں کی بہترین اننگ کی بدولت ہی افغانستان باعزت اسکور تک پہنچ سکا۔ محمد شہزاد نے طوفانی سنچری لگاتے ہوئے 124 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ محمد نبی نے 56 گیندوں میں 64 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چھکے اورتین چوکے لگائے۔ ہندوستان کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے تین وکٹ لئے جبکہ کلدیپ یادو کو دو وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ خلیل احمد، جادھواورچہرکو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل نجیب اللہ زدران 20 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ افغانستان کی ریڑھ کی ہڈی اصغرافغان صفرپرآوٹ ہوگئے ہیں انہیں کلدیپ یادو نے بولڈ کیا۔ حالانکہ محمد شہزاد کی جارحانہ اننگ کی بدولت افغانستان نے 30 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر136 رن بنالئے ہیں۔
اس سے قبل گلبدین نائب 15 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ جبکہ حشمت اللہ بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں کلدیپ یادو نے دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا ہے۔ اس سے قبل رحمت شاہ محض 3رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ جبکہ جاوید احمدی پانچ رن بناکرآوٹ ہوئے۔ حالانکہ سلامی بلے بازمحمد شہزاد کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے تیز شروعات کی تھی۔ شہزاد ابھی بھی کریز پرموجود ہیں۔
ہندوستان اورافغانستان کے درمیان آج سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کے حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے ہندوستان مخالف ٹیم کے مقابلے زیادہ مضبوط ہے، لیکن افغانستان کوہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان نے آج کپتان روہت شرما، شکھردھون، بھونیشور کمار، جسپریت بمرا اوریجویندر چہل کوآرام دیا گیا ہے۔ جبکہ کے ایل راہل، منیش پانڈے، خلیل احمد اورسدھارتھ کول کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان نے پاکستان اوربنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہلے ہی داخل ہوچکا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا ابھی تک فیصلہ ہونا باقی ہے۔ افغانستان کی ٹیم آج ہندوستان کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ اسے اپنے گزشتہ دومیچوں میں آخری وقت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
افغانستان کی طرف سے احسان اللہ، رحمت شاہ، محمد شہزاد، گلبدین نائب سمیت کئی کھلاڑی اچھے فارم میں ہیں جبکہ راشد خان اورمجیب الرحمن اپنی گیند بازی سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان کے پاس آفتاب خان اورسمیع شینواری جیسے اچھے گیند باز ہیں۔