ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد عامر نے لگائی 'سنچری'، اب پاکستان کی ٹیم سے باہر ہونا طے

حال ہی میں ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف ہوئے مقابلہ میں عامر کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا تھا۔

  • Share this:
محمد عامر نے لگائی 'سنچری'، اب پاکستان کی ٹیم سے باہر ہونا طے
اب پاکستانی میڈیا میں آہٹ ہے کہ عامر کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے جس تیز گیند باز نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کی شکست کی اسکرپٹ لکھ ڈالی تھی آج اسی رفتار کے سوداگر کا کریئر حادثہ کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں محمد عامر کی جن کی سلسلہ وار خراب کارکردگی ان کے کیریئر کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ اب پاکستانی میڈیا میں آہٹ ہے کہ عامر کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔


دراصل محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد 10 میچوں میں صرف 3 ہی وکٹ لئے ہیں۔ ان کا بولنگ اوسط 100 کے پار(100.66) جا چکا ہے۔ ساتھ ہی ان کا اسٹرائک ریٹ 140 پہنچ گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار کسی پارٹ ٹائم بولر کے لئے بھی انتہائی خراب ہیں، عامر تو پھر بھی پاکستان کے اسٹرائک گیندباز ہیں۔ آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرانی ہوگی کہ عامر کو وکٹ لئے ہوئے 5 میچ گزر چکے ہیں۔ گزشتہ 35 اوورز یعنی 210 گیندوں سے انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملا ہے۔ عامر کو اپنا آخری ون ڈے وکٹ زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں ملا تھا۔ ایسی صورت حال میں ان پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔


محمد عامر پر سے پاکستانی ٹیم کا بھروسہ بھی اٹھ رہا ہے۔ گزشتہ 11 مقابلوں سے عامر نے 10 اوورز کا کوٹا پورا نہیں کیا۔ حال ہی میں ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف ہوئے مقابلہ میں عامر کو پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا تھا۔ عامر کی جگہ شاہین شاہ کو موقع دیا گیا تھا۔ اس کے بعد عامر کو ٹیم انڈیا کے خلاف سپر چار میچ میں موقع دیا گیا اور وہ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔ ایسے میں اب ایسا لگ رہا ہے کہ جلد ہی عامر کی پاکستانی ٹیم سے چھٹی ہونے والی ہے۔


First published: Sep 25, 2018 10:30 AM IST