ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایشیا کپ 2018: جنید خان کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں بنگلہ دیش ناکام

بنگلہ دیشی بلے باز بڑا اسکور نہیں بناسکے، جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کے خلاف بہترین گیندبازی کرنی ہوگی۔

  • Share this:
ایشیا کپ 2018: جنید خان کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں بنگلہ دیش ناکام
پاکستانی گیند بازوں کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے آج کے مقابلے میں جو ٹیم جیت حاصل کرے گی، وہ فائنل میں ہندوستان سے مدمقابل ہوگی۔  بنگلہ دیش نے پاکستان کو 240 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم اورمحمد متھن کی شاندارنصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم سنبھل گئی تھی۔ لیکن جنید احمد کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ایک بار پھر پاکستان نے شاندار واپسی کرلی ۔


پاکستان کی طرف سے جنید خان نے کفایتی گیند بازی کی اورانہوں نے 19 رن دے کر4 وکٹ لئے جبکہ شاہین خان آفریدی اور حسن علی کو دو دو وکٹ ملے۔ ایک وکٹ شاداب خان کے کھاتے میں گیا۔ اس سے قبل مشفق الرحیم سنچری بنانے سے چوک گئے ہیں۔ وہ 99 رن بناکرشاہین خان آفریدی کی گیند پرآوٹ ہوگئے۔


بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن اورمحموداللہ بھی بڑا اسکورنہیں بناسکے۔ امروالقیس محض 9 رن بناکرشاداب خان کے شکار بنے۔ محمد متھن 60 رن کی اننگ کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار ہوگئے۔ دونوں سلامی بلے بازسومیا سرکاراورلٹن داس جلدی ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کےعلاوہ تیسرے نمبرپربلے بازی کرنے آئے مومن الحق بھی کچھ نہیں کرسکے۔


سومیا سرکاربغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے، انہیں جنید خان نے فخرزماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا جبکہ ان کی جگہ لینے آئے مومن الحق4 گیندوں پر5 رن بناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ہی لٹن داس کو جنید خان نے بولڈ کردیا۔ وہ 16 گیندوں پر محض 6 رن بناسکے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زیاد اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اوربنگلہ دیش ہونے والے مقابلے میں جس ٹیم کو شکست ملے گی، اس کی فائنل کھیلنے کی خواہش ختم ہوجائے گی۔

یہ مقابلہ آج یہاں ابوظہبی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہورہا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان پہلے ہی پہنچ چکی ہے۔  پاکستان اوربنگلہ دیش دونوں ہی ٹیموں کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں تقریباً ایک جیسی رہی ہے۔ دونوں نے سپر -4 میں ایک میچ ہی جیتا ہے۔ دونوں ٹیموں نے افغانستان کو شکست دی ہے اور ہندوستان سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں آج ہورہے مقابلے میں زبردست ٹکردیکھنے کو مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہو گا سیمی فائنل،  900 ونڈے کھیلنے والا ملک بننے کے لئے پاکستان کے پاس بہترین موقع

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی جیت کے ہیرو راشد خان نے اپنے یوم پیدائش پر بنا ڈالے یہ پانچ شاندار ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں:    سبھی کا دل جیتنے کے بعد ایشیا کپ سے باہرہوگیا یہ کھلاڑی
First published: Sep 26, 2018 05:31 PM IST