ہوم » نیوز » اسپورٹس

رميز راجہ نے میچ کے بعد سرفراز سے کہا، آپ ہار گئے ہیں لیکن پاکستان آرام سے جانا

بنگلہ دیش کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد رمیز راجہ نے اس بارے میں سرفراز سے تفصیلی بات چیت کی۔

  • Share this:
رميز راجہ نے میچ کے بعد سرفراز سے کہا، آپ ہار گئے ہیں لیکن پاکستان آرام سے جانا
سرفراز نے بتایا، "اس شکست کے بعد میں اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں

ایشیا کپ کے ورچوئل سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رن سے ہرا دیا اور اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ان کا مقابلہ فائنل میں بھارت سے ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا۔ لیکن وہ اپنی صلاحیت کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور اب ہار کر وہ باہر ہو گئے ہیں۔ میچ کے بعد رمیز راجہ نے اس بارے میں سرفراز سے تفصیلی بات چیت کی۔


سرفراز نے بتایا، "اس شکست کے بعد میں اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں۔ میرے حساب سے ایک ٹیم کے طور پر ہم ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلے۔ ہماری کارکردگی خاصی خراب رہی۔ ساتھ ہی کپتان کے طور پر میری بھی کارکردگی خراب رہی۔ ظاہر ہے کہ اگر ٹیم کو آگے لے کر جانا تھا تو مجھے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔"


رميز راجہ نے آگے پوچھا کہ آخر ایسی باتیں کیا رہیں کہ جن کی وجہ سے پاکستانی ٹیم 10 دن کے اندر ہی مکمل طور پر منہدم نظر آئی۔ اس پر سرفراز نے کہا، "ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو ہم نے تینوں شعبوں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ساتھ ہی فخر زمان بھی اچھی کارکردگی نہیں کر پائے اور پورے ٹورنامنٹ میں خراب فارم سے جوجھتے رہے۔ لیکن یہاں سے ایک سیکھ ملی ہے کہ اگر ہمیں بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو اچھی بیٹنگ کرنی پڑے گی۔ "


یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ کے بعد سرفراز احمد سے چھن جائے گی پاکستان کی کپتانی!۔

آخر میں رمیز نے سرفراز سے کہا، "پاکستان آرام سے جانا۔" سرفراز نے اس پر ہنستے ہوئے کہا، "ابھی تو یہیں ہیں رمیز بھائی۔"

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ 2018: پاکستان کا خواب چکنا چور، سرفراز کی ٹیم کو 37 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا بنگلہ دیش
First published: Sep 27, 2018 11:09 AM IST