ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی یہ ہے میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف تیاری، پورا پلان تیار

پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کی طرح ہی اس میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرے گی۔

  • Share this:
پاکستان کی یہ ہے میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف تیاری، پورا پلان تیار
پاکستانی ٹیم نے اس میچ کے لئے گیم پلان تیار کر لیا ہے۔

ایشیا کپ میں 19 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا۔ دنیا بھر کی نظریں اس ہائی وولٹیج میچ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اس میچ کے لئے گیم پلان تیار کر لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کی طرح ہی اس میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرے گی۔


فخر زمان اور امام الحق پر میچ میں پاکستان کے لئے اچھی شروعات کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک وکٹ جلدی سے آوٹ ہو جاتا ہے تو پھر بابر اعظم کو پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھانا پڑے گا۔ ٹیم کا گیم پلان یہ ہے کہ بھلے ہی رن کی رفتار کم ہو لیکن وکٹ جلدی گرنے نہیں دینا ہے۔


نمبر چار پر شعیب ملک ہیں اور پھر کپتان سرفراز احمد اور اشرف ٹیم کے لئے تیزی سے رن بنا سکتے ہیں۔ ٹیم اس میچ میں ایک اچھا اسکور بنا کر ہندوستانی بلے بازوں پر دباؤ بنانا چاہتی ہے۔ اس کے پاس بہترین گیند باز بھی ہیں۔


پاکستانی گیندبازوں کے پاس متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر گیندبازی کرنے کا خاصا تجربہ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہاں گیند سوئنگ نہیں ہوتی ہے۔ وہ وکٹ ٹو وکٹ گیند کر بلے بازوں کو غلطی کرنے پر مجبور کریں گے۔

پاکستانی ٹیم میں شاداب جیسے اسپنر گیندباز بھی ہیں اور کپتان سرفراز ان کا استعمال انتہائی چالاکی سے کرنے والے ہیں۔ گیم پلان تو یہ ہے کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بلے بازی اور اگر ٹیم ٹاس ہار جاتی ہے تو شاداب کو فوری طور پر بولنگ کے لئے لانا ہے اور تیزی سے گیندبازی روٹیٹ کر ہندوستانی بلے بازوں پر دباؤ بنانا ہے۔
First published: Sep 17, 2018 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading