ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایشیا کپ 2018: جانیں کیوں عثمان خان کو دیا گیا مین آف دی میچ

دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 37.1 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر کر دیا اور اس کے بعد 23.4 اوورز میں دو وکٹیں کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔

  • Share this:
ایشیا کپ 2018: جانیں کیوں عثمان خان کو دیا گیا مین آف دی میچ
امام الحق ۔ فائل فوٹو

پاکستان نے یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں اتوار کو ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا۔ دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 37.1 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر کر دیا اور اس کے بعد 23.4 اوورز میں دو وکٹیں کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے تیز گیندبازعثمان خان کو ان کے ایک اوور میں تین وکٹ کے لئے مین آف دی میچ چنا گیا۔


پاکستان کے لئے سلامی بلے باز امام الحق نے 69 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے۔ ان کی ون ڈے میں یہ پہلی نصف سنچری ہے۔


امام کے علاوہ بابر اعظم نے 36 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 33 اور فخر زماں نے 27 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 24 رن بنائے۔

First published: Sep 17, 2018 10:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading