ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2020 منسوخ، بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے دی جانکاری

پاکستان کو اس بار ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کا حق ملا تھا، لیکن بی سی سی آئی نے وہاں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ تعلقات دہشت گردی کے موضوعات کی وجہ سے خراب ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2020 منسوخ، بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے دی جانکاری
سوربھ گانگولی نے گزشتہ رات بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے 2020 ایشیا کپ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوربھ گانگولی نے 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس سے قبل بدھ کو یہ اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فیصلہ آئی سی سی نے لیا ہے یا نہیں۔


سوربھ گانگولی نے کہا کہ ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی سیریز کون سی ہوگی۔ ہم نے اپنی تیاریاں کی ہیں، لیکن حکومتی ضابطوں کی وجہ سے ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں جلدی نہیں ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی صحت زیادہ ضروری ہے۔ ہم اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس سال ستمبر میں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہونا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی تھی، لیکن ہندوستان اس ملک کا سفر کرنے کو تیار نہیں تھا۔



پی سی بی ہر حال میں ایشیا کپ کا انعقاد چاہتا تھا۔ دراصل اگر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تو ہندوستان کی آئی پی ایل 2020 کے انعقاد کی حکمت عملی خراب ہوسکتی تھی۔
پی سی بی ہر حال میں ایشیا کپ کا انعقاد چاہتا تھا۔ دراصل اگر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تو ہندوستان کی آئی پی ایل 2020 کے انعقاد کی حکمت عملی خراب ہوسکتی تھی۔


پاکستان کے لئے بری خبر

واضح رہے کہ پی سی بی ہر حال میں ایشیا کپ کا انعقاد چاہتا تھا۔ دراصل اگر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تو ہندوستان کی آئی پی ایل 2020 کے انعقاد کی حکمت عملی خراب ہوسکتی تھی۔ بی سی سی آئی، آئی پی ایل کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد کرنا چاہتی ہے۔ خبریں ہیں کہ جلد ہی ٹی -20 عالمی کپ 2020 کو بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے انعقاد کا وقت مل جائے گا۔

پاکستان جانے سے کردیا تھا انکار

واضح رہے کہ اس بار پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کا حق ملا تھا، لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے وہاں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ تعلقات دہشت گردی کے موضوعات کی وجہ سے خراب چل رہی ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی غیر جانبدار ملک میں آپس میں کھیلتی ہیں۔ ہندوستان کے پاکستان نہ آنے کی بات کے بعد پاکستان ایک وقت سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کو تیار ہوگیا تھا۔ حالانکہ اب یہ ٹورنامنٹ ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2020 02:35 PM IST