உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کا بلے باز روزانہ لگا رہا ہے 150 چھکے، ہندوستان کے لئے خطرے کی گھنٹی، VIDEO

    Asia Cup 2022: پاکستان کا بلے باز آصف علی روزانہ لگا رہا ہے 150 چھکے، جان کر رہ جائیں گے حیران

    Asia Cup 2022: پاکستان کا بلے باز آصف علی روزانہ لگا رہا ہے 150 چھکے، جان کر رہ جائیں گے حیران

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ کے لئے یو اے ای پہنچ چکی ہے۔ ٹی20 ٹورنا منٹ کا آغاز 27 اگست سے ہونے جا رہا ہے، لیکن سبھی فینس کی نظر 28 اگست کو ہونے والے ہندوستان اور پاکستان (IND vs PAK) کے درمیان میچ پر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہے۔ ٹی20 ٹورنا منٹ میں ہندوستان اور پاکستان (IND vs PAK) ایک بار پھر مدمقابل ہونے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں آخری بار انٹرنیشنل میچ میں آمنے سامنے تھیں۔ اس میچ کو پاکستان نے 10 وکٹ سے جیتا تھا۔ اس درمیان پاکستان کے طوفانی بلے باز آصف علی (Asif Ali) نے ایشیا کپ سے پہلے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگا رہے ہیں۔ ایشیا کپ کی شروعات 27 اگست سے ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 28 اگست کو ہونا ہے۔

      آصف علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، میں کوشش کرتا ہوں کہ روزانہ پریکٹس میں 100 سے 150 چھکے لگا سکوں، تاکہ میچ میں 4 سے 5 چھکے مار سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں جس پوزیشن پر بلے بازی کرتا ہوں، وہاں ہر اوور میں آپ کو 10 سے 12 رن بنانے ہوتے ہیں۔ ایسے میں آپ کے اوپر دباو ہوتا ہے۔ ایسے میں اس کے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے میں اپنی تیاری کو پختہ کر رہا ہوں۔



      میچ میں ہوتی ہے آسانی

      آصف علی نے کہا کہ جب آپ اس طرح کا کام کرتے ہیں، تو آپ کو میچ میں آسانی ہوتی ہے۔ میں کسی خاص شاٹ کو دماغ میں رکھ کر بلے بازی کرنے کے لئے نہیں اترتا ہوں۔ مجھے جہاں گیند ملے گی، وہاں شاٹ کھیلوں گا۔ یہ بات ہمیشہ دماغ میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے سب سے زیادہ 7 بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی ٹیم صرف دو بار خطاب جیت سکی ہے۔ خیال رہے کہ آصف علی مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں۔ ایسے میں انہیں آتے ہی بڑا شاٹ کھیلنا ہوتا ہے۔

      30 سال کے آصف علی کا اوورل آل ٹی20 میں اسٹرائیک ریٹ 148 کا ہے، جو بہترین ہے۔ وہ 211 اننگوں میں 24 کی اوسط سے  4032 رن بناچکے ہیں۔ وہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں۔ ایک سنچری اور 14 نصف سنچری لگائی ہے۔ 276 چوکے اور 259 چھکے لگائے ہیں۔ یعنی وہ بڑے شاٹ کھیلنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے انہوں نے 35 ٹی20 کی اننگوں میں 435 رن بنائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 134 کا ہے۔ 18 چوکے اور 29 چھکے لگائے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: