نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) چوٹ کے سبب ٹی20 ایشیا کپ سے (Asia Cup 2022) باہر ہوگئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ نے اب تک ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ پاکستان کے خلاف انہوں نے 35 رن بناکر ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول نبھایا تھا۔ ہانگ کانگ کے خلاف انہوں نے ایک رن آوٹ کے علاوہ ایک وکٹ بھی لیا تھا۔ ٹیم نے گروپ راونڈ کے اپنے دونوں مقابلے جیت لئے اور سپر-4 میں جگہ بنائی۔ رویندر جڈیجہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل (Axar Patel) کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا، رویندر جڈیجہ کے داہنے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے اور وہ ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ جڈیجہ اس سے پہلے آئی پی ایل 2022 میں بھی چوٹ کے سبب پورے مقابلے نہیں کھیل سکے تھے۔ واضح رہے کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل بھی چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔
بطور آل راونڈر ہیں اہم33 سال کے رویندر جڈیجہ بطور آل راونڈر ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اب تک 64 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 457 رن بنائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 125 کا ہے۔ اس کے علاوہ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 28 کی اوسط سے 51 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ 15 رن دے کر تین وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔ وہ اوور آل 292 ٹی20 میں 3169 رن بناچکے ہیں۔ دو نصف سنچری لگائی ہے۔ 194 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ 16 رن دے کر 5 وکٹ سب سے اچھی کارکردگی رہی ہے۔

رویندر جڈیجہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اکشر پٹیل بھی ہیں بہتریناکشر پٹیل اس سے پہلے اسٹینڈ بائے کے طور پر ٹیم میں شامل تھے۔ ان کا ریکارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں بہترین ہے۔ وہ اب تک 25 میچ میں 21 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 9 رن دے کر 3 وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔ 18 کی اوسط سے 147 رن بنائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 137 کا ہے۔ وہ اوور آل ٹی20 کے 191 میچ میں 161 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 2 ہزار کے قریب رن بھی بنائے ہیں۔
ایشیا کپ کے لئے ہندوستانی ٹیمروہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، یجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ، اویش خان۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔