உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم ہی سنبھالیں گے کمان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔  ٹیم کی کمان بابر اعظم ہی سنبھالیں گے۔ حسن علی کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو موقع ملا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم ہی سنبھالیں گے۔ حسن علی کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو موقع ملا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم ہی سنبھالیں گے۔ حسن علی کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو موقع ملا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی نیدر لینڈ کے خلاف 16 سے 21 اگست تک ہونے والے آئی سی سی مرد کرکٹ عالمی کپ سپر لیگ مقابلوں کے لئے بھی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم ہی سنبھالیں گے۔ حسن علی کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو موقع ملا ہے۔

      سال 2021 میں ونڈے کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنے والے سلمان علی آغاز کو واپس ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ونڈے اور ٹی20 ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ حالانکہ وہ چوٹ کے سبب حال ہی میں سری لنکا میں دوسرے ٹسٹ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ ان کی چوٹ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے، لیکن چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی دونوں ٹیموں میں بنے رہیں گے اور ٹیم کے ٹرینر اور فیزیو کی نگرانی میں ‘ریہیب‘ کرتے رہیں گے۔ پاکستانی سلیکٹروں نے بلے باز شان مسعود کی سری لنکا میں ٹسٹ میچ میں کھیلی گئی اننگ کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔

      محمد وسیم نے کہا، ’ہم نے ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔ ہمارے لئے دونوں ٹورنا منٹ ضروری ہیں، اس لئے ہم نے کپتان اور چیف کوچ سے مشورہ کرنے کے بعد اپنے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے‘۔ کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ چھ سے 11 اگست تک منعقد کیا جائے گا، جس میں وہ دو 50 اوور کے میچ بھی کھیلیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم اینڈ کمپنی کو T20 World Cup 2022 سے پہلے ملی خوشخبری! 17 سال بعد ہوگا ایسا 

      ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم:

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زماں، حیدرعلی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد نوید، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی کرکٹر بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا دیکھ رہے تھے خواب، پی سی بی نے دے دیا جھٹکا

      نیدر لینڈ کی ونڈے ٹیم کے لئے پانچ تبدیلیاں ہوں گی۔

      عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغاز اور زاہد محمود کو آصف علی، حیدرعلی، افتخار احمد اور عثمان قادر کی جگہ موقع ملے گا۔ نیدر لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز سے 16 سے 21 اگست تک کھیلی جائے گی جبکہ ٹی20 ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک چلے گا۔

      نیدر لینڈس کے خلاف پاکستان کی ونڈے ٹیم:

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زماں، حارث روف، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی، سلمان علی آغا، زاہد محمود۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: