اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Asia Cup 2022: ہندوستان-پاکستان میچ کے ٹکٹ کی زبردست ڈیمانڈ، یہاں جانیں پورا معاملہ

    ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے کرکٹ مداحوں کے درمیان ٹکٹوں سے متعلق بھاری ڈیمانڈ ہے۔ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کا اندازہ آپ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس کی آفیشیل ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔

    ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے کرکٹ مداحوں کے درمیان ٹکٹوں سے متعلق بھاری ڈیمانڈ ہے۔ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کا اندازہ آپ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس کی آفیشیل ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔

    ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے کرکٹ مداحوں کے درمیان ٹکٹوں سے متعلق بھاری ڈیمانڈ ہے۔ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کا اندازہ آپ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس کی آفیشیل ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس اہم ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئندہ مقابلے سے متعلق کرکٹ فینس بھی کافی پُرجوش ہیں۔ دونوں ٹیمیں آئندہ مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ بلو آرمی ایشیا کپ 2022 کے لئے 20 اگست کو روانہ ہوگی۔

      ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے کرکٹ مداحوں کے درمیان ٹکٹوں کو لے کر بھی بھاری ڈیمانڈ ہے۔ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کا اندازہ آپ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اسی آفیشیل ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔ جی ہاں یو اے ای میں میچ ٹکٹ بک کرنے کی سب سے مقبول ویب سائٹوں میں سے ایک پلیٹنملسٹ ڈاٹ نیٹ (platinumlist.net) پر اوپننگ کے ساتھ ہی زبردست اوپننگ دیکھنے کو ملی ہے۔ آج دوپہر 12 بجے ویب سائٹ کے ٹریفک میں 70 ہزار کا درج ہوا۔ اس کے سبب ٹکٹ ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔

       

      واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے دوسرے دن ہونے والے ہندوستان-پاکستان مقابلے کے ٹکٹ کے لئے فینس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دونوں ہی ممالک کے کرکٹ مداح ہر حال میں اس مقابلے کا لطف اسٹیڈیم میں جاکر اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ ان کے درمیان ٹکٹ خریدنے سے متعلق ہوڑ مچی ہوئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      چتیشور پجارا اب وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے برابر پہنچے، جلد دودنوں کو چھوڑ سکتے ہیں پیچھے

      یہ بھی پڑھیں۔

      کے ایل راہل کے آنے سے ایک اور نوجوان کو دینی ہوگی قربانی

      ایشیا کپ 2022 کے لئے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

      ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، آر اشون، یجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ اور اویش خان۔

      پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: