உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر4 میں مقابلہ آج، جانئے ایشیا کپ میں کون کس پر بھاری؟

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر4 میں مقابلہ آج، جانئے ایشیا کپ میں کون کس پر بھاری؟

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر4 میں مقابلہ آج، جانئے ایشیا کپ میں کون کس پر بھاری؟

    IND vs PAK Asia Cup 2022: اس ہائی وولٹیج مقابلہ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما کے ہاتھوں میں ہوگی ۔ وہیں بابر اعظم پاکستانی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے جارہے ہیں ۔ ہندوستان نے پاکستان کو پچھلے اتوار کو ہی پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ، ایسے میں اس کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے میچ ہونے جارہا ہے ۔ اتوار (چار ستمبر ) کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں ۔ اس ہائی وولٹیج مقابلہ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما کے ہاتھوں میں ہوگی ۔ وہیں بابر اعظم پاکستانی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے جارہے ہیں ۔ ہندوستان نے پاکستان کو پچھلے اتوار کو ہی پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ، ایسے میں اس کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔

      ویسے ایشیا کپ کی تاریخ کو دیکھا جائے تو ہندوستانی ٹیم اپنے پڑوسی ملک پر بھاری پڑتی آئی ہے ۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کل پندرہ مقابلے ہوئے ہیں، جس میں ہندوستانی ٹیم کو نو میچوں میں جیت ملی ہے ۔ وہیں پاکستانی ٹیم نے پانچ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا ۔ اس میچ میں ہندوستانی فینس اپنی ٹیم سے جیت کی امید رکھ رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتائج

      1984: ہندوستان کی 84 رنز سے جیت ، شارجہ

      1988: ہندوستان کی 4 وکٹوں سے جیت ، ڈھاکہ

      1995: پاکستان کی 97 رنز سے جیت ، شارجہ

      1997: کوئی نتیجہ نہیں، کولمبو

      2000: پاکستان کی 44 رنز سے جیت ، ڈھاکہ

      2004: پاکستان کی 59 رنز سے جیت ، کولمبو

      2008: ہندوستان کی 6 وکٹوں سے جیت ، کراچی

      2008: پاکستان کی 8 وکٹوں سے جیت ، کراچی

      2010: ٹیم انڈیا کی 3 وکٹوں سے جیت، دامبولہ

      2012: ہندوستا کی 6 وکٹوں سے جیت ، میرپور

      2014: پاکستان کی 1 وکٹ سے جیت ، میرپور

      2016: ہندوستان کی 5 وکٹوں سے جیت ، میرپور

      2018: ہندوستان کی 8 وکٹوں سے جیت ، دبئی

      2018: ہندوستان کی 9 وکٹوں سے جیت ، دبئی

      2022: ہندوستان کی 5 وکٹوں سے جیت، دبئی

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار


      ہندوستان کا اسکواڈ :

      روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت، دیپک ہوڈا، اکشر پٹیل، آر اشون، یجویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، آویش خان، روی بشنوئی، بھونیشور کمار۔

      پاکستان کا اسکواڈ :

      بابر اعظم (کپتان)، حارث رؤف، افتخار احمد، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، محمد حسنین، حسن علی، محمد رضوان، نسیم شاہ ۔

      قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ کا یہ 15 واں سیزن ہے۔ ہندوستانی ٹیم 7 بار خطاب جیت چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم صرف 2 خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ یعنی یہاں اس کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ سری لنکا نے 5 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ رواں سیزن میں بھی سری لنکا کی ٹیم سپر 4 میں پہنچ گئی ہے اور اس نے اس راونڈ کے پہلے مرحلہ میں افغانستان کو شکست دی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: