உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ٹی20 میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے تیز گیند باز کو ملی پاکستانی ٹیم میں جگہ، پڑھیں پورا ٹی20 کیریئر

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایشیا کپ کے لئے شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ 2022 سے باہر ہونے والے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پاکستان کی ٹیم میں نئے گیند باز کا انتخاب ہوگیا ہے۔ مشہور ٹورنا منٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: حال ہی میں ایشیا کپ 2022 سے باہر ہونے والے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) کی جگہ پاکستان کی ٹیم میں نئے گیند باز کا انتخاب ہوگیا ہے۔ مشہور ٹورنا منٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین (Mohammad Hasnain) پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ محمد حسنین نے پاکستانی ٹیم کے لئے 18 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 17 اننگوں میں 30.7 کی اوسط سے 17 کامیابی حاصل کی ہے۔

      ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد حسنین کی سب سے بہترین گیند بازی کارکردگی 37 رن خرچ کرکے تین وکٹ ہے۔ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لئے آٹھ ونڈے مقابلے بھی کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے آٹح اننگوں میں 37.9 کی اوسط سے 12 وکٹ حاصل کئے ہیں۔



      پاکستانی نوجوان گیند باز نے اپنے پورے کرکٹ کیریئر میں اب تک کل 82 ٹی20 مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران ان کو 81 اننگوں میں 25.06 کی اوسط سے 100 کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ٹی20 کرکٹ میں ان کے نام دو بار چار وکٹ حاصل کرنے کا بھی کارنامہ ہے۔ پاکستانی نوجوان تیز گیند باز کی اس دوران سب سے بہترین گیند بازی کارکردگی 25 رن کے عوض چار وکٹ رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      BBL 2022-23: پاکستان کے شاداب خان اور راشد خان کو ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں ملی جگہ، بابر اعظم؟

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی کپتان Babar Azam اس سال کے سکندر، سال 2022 میں ایسا کرنے والے واحد بلے باز بنے

      واضح رہے کہ محمد حسنین یارکر مارنے کے ایکسپرٹ مانے جاتے ہیں۔ موجودہ وقت میں نوجوان گیند باز انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے سبب آئندہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا ہے کہ انہیں چار سے چھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

      ایشیا کپ کے لئے اب اس طرح ہے پاکستانی ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شہنواز دہانی، عثمان قادری اور محمد حسنین۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: