உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگا بڑا جھٹکا، ایک اور گیند باز باہر

    Asia Cup 2022: پاکستانی گیند باز محمد وسیم بھی ٹورنا منٹ سے باہر

    Asia Cup 2022: پاکستانی گیند باز محمد وسیم بھی ٹورنا منٹ سے باہر

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم 28 اگست سے ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہے، لیکن کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کو ٹی20 ٹورنا منٹ سے پہلے دو بڑے جھٹکے لگ چکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو ایشیا کپ (Asia Cup 2022) سے پہلے دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تیز گیند باز محمد وسیم (Mohammad Wasim JR) چوٹ کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی بھی گھٹنے کی چوٹ کے سبب باہر ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ٹریننگ کے دوران محمد وسیم نے پیٹھ میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کے لئے اسپتال بھیجا گیا۔ اس کے بعد میڈیکل ٹیم کے مشورہ کے بعد ان کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر فیصلہ لیا گیا۔ ان کی جگہ حسن علی (Hasan Ali) کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

      کرکٹ پاکستان کی خبر کے مطابق، محمد وسیم باہر ہوگئے ہیں۔ 21 سال کے تیز گیند باز محمد وسیم نے پاکستان کی طرف سے اب تک 11 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے 16 کی اوسط سے 17 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اکنامی 8 کے قریب ہے۔ 40 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ معلوم ہو کہ ایشیا کپ کی شروعات کل یعنی 27 اگست سے ہو رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو دبئی میں مقابلہ ہونا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs PAK: پاکستانی کوچ کی ہندوستانی بلے بازوں کو وراننگ، ’یہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرسکتے ہیں‘

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup T20Is میں سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں بابر، وراٹ نہیں لگا سکے ایک بھی چھکا

      انگلینڈ سیریز سے ہوسکتی ہے واپسی

      محمد وسیم کی ایشیا کپ کے بعد گھر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی 7 میچوں کی ٹی20 سیریز سے واپسی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ایک دن پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ اسی دوران انہیں لور بیک میں درد کے بعد میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ ٹیم کے لئے یہ بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے 10 سال سے ایشیا کپ کا خطاب نہیں جیتا ہے۔

      ایشیا کپ میں پاکستان کو ہندوستان اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ دوسرے گروپ میں بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو جگہ دی گئی ہے۔ دونوں ہی گروپ-2 ٹیمیں سپر-4 میں جائیں گی۔ اس کے بعد ٹاپ-2 ٹیم کو فائنل میں جگہ ملے گی۔ پہلے دن افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: