உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: میچ سے پہلے پاکستان کی پریشانی میں اضافہ، ایک اور گیند باز زخمی، اسپتال لے جانا پڑا

    Asia cup 2022: ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے پاکستانی گیند باز محمد وسیم زخمی ہوگئے ہیں۔  (Muhammad wasim instagram)

    Asia cup 2022: ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے پاکستانی گیند باز محمد وسیم زخمی ہوگئے ہیں۔ (Muhammad wasim instagram)

    Asia cup 2022: ہندوستان کے خلاف مقابلے سے پہلے پاکستانی ٹیم کے لئے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ ٹیم کا ایک اور گیند باز زخمی ہوگیا ہے۔ دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران ایک گیند باز کو لور بیک میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال لے جانا پڑا۔ اس سے پہلے، شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف مقابلے سے پہلے پاکستان کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ٹیم کی تیز گیند بازی اٹیک کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کے زخمی ہونے کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ایک اور پاکستانی گیند باز کو لے کر بری خبر آئی ہے۔ اب دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد وسیم زخمی ہوگئے ہیں۔ دبئی میں ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران وسیم نے پیٹھ میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے محمد وسیم کو فوراً ایم آر آئی اسکین کے لئے اسپتال بھیجا۔ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے، فی الحال اس کا پتہ نہیں چلا ہے، لیکن پاکستانی ٹیم کی پریشانی تو بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان کے خلاف محمد وسیم کا کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے۔

      محمد وسیم جونیئر کا ایک دن پہلے ہی یوم پیدائش تھا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، محمد وسیم نے ایک دن پہلے ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے لور بیک میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد پی سی بی نے احتیاطاً ان کا اسکین کرانے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو انگلینڈ سے گھر میں ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے آگے سب پھیکے، یہ 10 ریکارڈ دے رہے ہیں گواہی

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی ٹیم کے یہ 5 تیز گیند باز ایشیا کپ میں برپا کریں گے قہر، پڑھیں ٹی20 کیریئر

      اس کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز میں حصہ لینا ہے اور پھر اکتوبر-نومبر میں ٹی20 عالمی کپ میں شرکت کرنا ہے۔ ایشیا کپ میں اگر پاکستان سپر-4 اسٹیج تک پہنچتا ہے تو 12 دن کے اندر اسے کم از کم 5 میچ کھیلنے ہوں گے۔ ایسے میں محمد وسیم کو لے کر پاکستانی ٹیم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

      محمد وسیم نے گزشتہ 5 ونڈے میں 10 وکٹ حاصل کئے

      محمد وسیم نے گزشتہ سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد اب تک 11 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ اس میں انہوں نے 15.88 کی اوسط اور 8.10 کی اکنامی ریٹ سے 17 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ محمد وسیم نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ انہوں نے تین ونڈے میں پانچ وکٹ حاصل کئے تھے اور پچھڑنے کے باوجود پاکستان کو سیریز جتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ محمد وسیم جونیئر نے حال ہی میں نیدر لیںڈ دورے پر بھی اچھی گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے آخری ونڈے میں 36 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ گزشتہ 5 ونڈے میں انہوں نے 10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: