உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے ساتھ پاکستان کو بھی کوہلی کی سنچری کا انتظار، شاداب خان نے وراٹ کوہلی کو بتایا لیجنڈ

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے وراٹ کوہلی کو بتایا لیجنڈ

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے وراٹ کوہلی کو بتایا لیجنڈ

    Asia Cup 2022, India vs Pakistan: ہندوستان کے علاوہ پوری دنیا کے فینس اور کرکٹر بھی وراٹ کوہلی کی سنچری کا انتظار کر رہے ہیں۔ کوہلی کو پاکستان میں بھی چاہنے والے کم نہیں ہیں۔ پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شاداب خان بھی چاہتے ہیں کہ کوہلی جلد اپنی 71ویں سنچری مکمل کریں۔ حالانکہ شاداب خان یہ کارنامہ اپنی پاکستانی ٹیم کے خلاف نہیں چاہتے ہیں۔ جانئے وراٹ کوہلی کے دیوانے شاداب خان نے اور کیا کیا کہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 28 اگست کو ہونا ہے۔ بھلے ہی ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ہیں، لیکن بحث وراٹ کوہلی کی زیادہ ہو رہی ہے۔ وراٹ کوہلی اپنی فارم کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کروڑوں کرکٹ فینس ان کے 71ویں سنچری کا انتظار تقریباً تین سال سے کر رہے ہیں۔ اس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ایک دن پہلے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے وراٹ کوہلی سے ملاقات کرکے ان کے فارم میں آںے کی دعا کی۔ اب پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی جلد از جلد سنچری لگائیں گے۔

      شاداب خان ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ 26 اگست (جمعہ) کو انہوں نے ہندوستان پاکستان مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوہلی ایشیا کپ میں سنچری لگائیں، لیکن پاکستانی ٹیم کے خلاف نہیں۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ کوہلی ایک لیجنڈ ہیں اور ابھی بھی ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے ان کے کھیل میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی اور چاہتا ہوں کہ وہ ٹورنا منٹ میں لمبی اننگ کھیلیں‘۔

      پاکستان کو تیسرا ایشیا کپ خطاب دلانا چاہتے ہیں شاداب خان

      سال کے شاداب خان نے پاکستان کے لئے 64 ٹی20 مقابلوں میں 73 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا اکنامی ریٹ 7.11 کا ہے، جو  ٹی20 کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔ ٹسٹ اور ونڈے میں وہ ٹیم کی طرف سے نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ اس بار ان کی خواہش ایشیا کپ میں پلیئر آف دی سیریز بننے کی ہے۔ ساتھ ہی وہ پاکستان کو تیسرا ایشیا کپ خطاب دلانے میں اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔

      شاہین آفریدی کے علاوہ بھی پاکستانی ٹیم میں اچھے تیز گیند باز

      پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں وہ پاکستان کے سب سے اہم گیند باز بن کر ابھرے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی ایک بڑا جھٹکا ہے، کیونکہ وہ ہمارے اہم اسٹرائیک گیند باز ہیں۔ تاہم کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ ایک ایک شخص نہیں بلکہ ایک ٹیم گیم ہے۔ ہماری ٹیم میں کئی میچ فاتح گیند باز ہیں اور مجھے حارث روف پر بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی کے علاوہ محمد وسیم بھی زخمی ہوکر پاکستانی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: