உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK:کمنٹری باکس میں بھی ہوگی ہند-پاک کی جنگ، ایشیا کپ میں یہ سنبھالیں گے ہندی اور انگلش کمنٹیٹرس کی ذمہ داری

    پاکستان کے خلاف میدان میں اور میدان کے باہر کمنٹری باکس میں ایسا رہے گا ماحول۔(فائل فوٹو) (Hardik Pandya Instagram)

    پاکستان کے خلاف میدان میں اور میدان کے باہر کمنٹری باکس میں ایسا رہے گا ماحول۔(فائل فوٹو) (Hardik Pandya Instagram)

    Commentators for Asia Cup 2022: کرکٹ کے میدان کے علاوہ اس بار ایشیا کپ میں کمنٹری باکس میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Delhi | Punjab | Lucknow Cantonment | Bangalore
    • Share this:
      Commentators for Asia Cup 2022: ایشیا کپ 2022 کا 27 اگست سے آغاز ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 28 اگست سے کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اس ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے۔ ایسے میں کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ اس بار بھی ہندوستانی ٹیم یہ ٹائٹل جیتے گی۔ ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم بھی اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اب تمام شائقین کرکٹ کو 28 اگست کا انتظار ہے جب یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اتریں گی۔

      کمنٹری باکس میں بھی نظر آئیں گے قدآور
      کرکٹ کے میدان کے علاوہ اس بار ایشیا کپ میں کمنٹری باکس میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔ دراصل ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے تجربہ کار کھلاڑی ہندی اور انگریزی میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔ ایشیا کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری، گوتم گمبھیر، وسیم اکرم، وقار یونس جیسے تجربہ کاروں کے نام شامل ہیں۔

      ایشیا کپ کے ہندی کمنٹیٹرس
      سنجے منجریکر، روی شاستری، گوتم گمبھیر، آکاش چوپڑا، جتن سپرو، سنجے بانگر، دیپ داس گپتا اور عرفان پٹھان۔

      ایشیا کپ کے لئے انگلش کمنٹیٹرس
      روی شاستری، عرفان پٹھان، گوتم گمبھیر، رسل آرنلڈ، دیپ داس گپتا، اسکاٹ اسٹائرس، سنجے منجریکر، وسیم اکرم، وقار یونس، اطہر علی خان۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup میں ’مین آف دی ٹورنا منٹ‘ کا خطاب جیتنے کی قابلیت رکھتے ہیں 5 کھلاڑی

      یہ بھی پڑھیں:
      IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال

      کوہلی پر ہوگی سب کی نگاہیں
      کوہلی اب تک پاکستان کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 311 رنز بنائے۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کا بہترین اسکور 78 ناٹ آؤٹ ہے۔ اگر ہم ون ڈے میچوں کی بات کریں تو کوہلی نے پاکستان کے خلاف 13 میچوں میں 536 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کوہلی کا پاکستان کے خلاف ون ڈے میں بہترین اسکور 183 رنز ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: