உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کا SIX سیکورٹی گارڈ کو دے گیا درد، کمینٹیٹر نےکہا- اب وہ کئی دن بیٹھ نہیں پائے گا، دیکھیں VIDEO

    ایشیا کپ 2022: روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف شاندار نصف سنچری لگائی۔ (AP)

    ایشیا کپ 2022: روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف شاندار نصف سنچری لگائی۔ (AP)

    India vs Sri Lanka, Asia Cup 2022: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں روہت شرما نے شاندار نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے اس نصف سنچری اننگ کے دوران کئی خوبصورت شاٹ لگائے، لیکن ان کا ایک شاٹ سیکورٹی گارڈ کو درد بھی دے گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کا کھیل صرف اپنے دلچسپی کے لئے مقبول نہیں ہے۔ کئی بار تو اس کھیل کے دوران ایسے حادثات ہوجاتے ہیں، جو بحث کا سبب بن جاتی ہیں۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور سری لنکا کے مقابلے میں ایسا ہی ہوا۔ اس میچ میں جب ہندوستانی ٹیم دباو میں تھی، تب کپتان روہت شرما نے ایسا چھکا لگایا، جو کمینٹیٹرس کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ دراصل، روہت شرما کا یہ شاٹ باونڈری لائن کے باہر تعینات سیکورٹی گارڈ کے ایسے حصے میں لگا، جس سے کمینٹیٹرس ہنسی نہیں روک پائے۔

      سری لنکا کے خلاف کرو یا مرو کے مقابلے میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔ ہندوستانی ٹیم نے 13 رن بنانے تک سلامی بلے باز کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے وکٹ گنوا دیئے۔ دباو کے اس موقع پر کپتان روہت شرما نے محاذ سنبھالا۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 97 رنوں کی شراکت کرکے ہندوستانی ٹیم کو سنبھال لیا۔

       روہت شرما نے اس شراکت داری کے دوران 10ویں اوور میں ایسا شاٹ لگایا، جو بحث کا موضوع بن گیا۔

      روہت شرما نے اس شراکت داری کے دوران 10ویں اوور میں ایسا شاٹ لگایا، جو بحث کا موضوع بن گیا۔


      روہت شرما نے اس شراکت داری کے دوران 10ویں اوور میں ایسا شاٹ لگایا، جو بحث کا موضوع بن گیا۔ یہ استھ فرنانڈو کا دوسرا اوور تھا۔ روہت شرما نے اس اوور کی پہلی گیند پر زبردست شاٹ لگایا، جو اسکوائر لیگ باونڈری کے پار گیا۔ گیند وہاں تعینات سیکورٹی گارڈ کے کمر کے نیچے لگی۔

       



      روہت شرما کے اس شاٹ کے بعد تو کمینٹیٹر کچھ دیر کے لئے کھیل چھوڑ کر گارڈ کی بات کرنے لگے۔ سابق کپتان روی شاستری نے کہا کہ گارڈ کو یہ گیند زور سے لگی ہوگی۔ کتنا درد ہوگا، اس کا پتہ صبح چلے گا۔ اس پر ساتھی کمینٹیٹر نے کہا کہ اب وہ کچھ دن بیٹھ نہیں پائے گا۔

      روہت شرما نے اس اہم مقابلے میں 41 گیندوں پر 72 رنوں کی زبردست اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 5 چوکے اور 4 چھکا لگایا۔ روہت شرما کا یہ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 28ویں نصف سنچری ہے۔ وہ کرکٹ کے اس سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 4 سنچری بھی لگا چکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: