உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: شاداب خان نے کی امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش، فینس ہوئے حیران

    شاداب خان نے کی امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش

    شاداب خان نے کی امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش

    پاکستانی نائب کپتان شاداب خان ایشیا کپ 2022 فائنل میچ کے دوران امپائر کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ جب بھانوکا راج پکشے کو ایل بی ڈبلیو دینے کے لئے امپائر نے ہاتھ نہیں اٹھایا تو شاداب خان نے امپائر کی انگلی زبردستی اٹھاکر فیصلے کو پلٹنے کی کوشش کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان نے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں ایک وقت پر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 67 رن تھا، لیکن اس کے بعد بھانوکا راج پکشے نے بہترین کھیل دکھاتے ہوئے نتیجہ اپنے حق میں کرلیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنوں سے ہراکر چھٹی بار ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں یوں تو میدان پر کئی اسپیشل لمحے دیکھنے کو ملے، لیکن ان سب کے درمیان شاداب خان نے کچھ ایسا کیا، جس سے سب کے چہروں پر مسکان آگئی۔ شاداب خان میدان پر امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے، جس پر امپائر بھی ہنسی نہیں روک پائے۔

      ایشیا کپ 2022 فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نسیم شاہ نے کسل مینڈس کو پہلی گیند پر ڈک کیا۔ اس کے بعد حارث روف نے اپنی خطرناک ڈیلیوری سے پتھم نسانکا اور دنشکا گناتلکا کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان بابر اعظم نے نسانکا کو آوٹ کرنے کے لئے ایک مشکل کیچ لپکا، جبکہ گناتلکا ایک پرفیکٹ اِن سوئنگر سے آوٹ ہوئے۔

      شاداب خان میدان پر امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے، جس پر امپائر بھی ہنسی نہیں روک پائے۔
      شاداب خان میدان پر امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے، جس پر امپائر بھی ہنسی نہیں روک پائے۔


      حقیقت میں یہ حارث روف کا ایک شاندار اوور تھا، جس میں انہوں نے شاندار چھ گیندیں ڈالیں۔ اس اوور میں انہوں نے تقریباً بھانوکا راج پکشے کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا تھا، لیکن امپائر کال ہونے کی وجہ سے وہ ایل بی ڈبلیو آوٹ ہونے سے بچ گئے۔ اس درمیان شاداب خان امپائر کے پاس گئے اور زبردستی ان کی انگلی کو اوپر اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس کلپ کو پاکستان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ حالانکہ یہ سب شاداب خان نے تفریح کے لئے کیا تھا۔ اس پر امپائر کو بھی ہنستے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      T20 World Cup 2022: ہند-پاک کے مابین 23 اکتوبر کو مقابلہ، ٹیم انڈیا کے لئے خطرے کی گھنٹے ہوں گے شاہین آفریدی

      یہ بھی پڑھیں۔

      شعیب ملک کے عجیب وغریب ٹوئٹ کا کامران اکمل نے دیا جواب، پاکستانی فینس لگا رہے ہیں دونوں کی کلاس
      واضح رہے کہ اس میچ کے لئے سری لنکا نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی، جبکہ پاکستان نے دو تبدیلی نسیم شاہ اور شاداب خان کی شکل میں کیا تھا۔ سری لنکا نے اس سے پہلے سپر 4 راونڈ کے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ایسے میں وہ اسی ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے۔

      سری لنکا اس ایشیا کپ کا میزبان ہے، لیکن ٹورنا منٹ کو سیکورٹی اسباب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کرنا پڑا تھا۔ دراصل، سری لنکا گزشتہ کچھ وقت سے سیاسی اور اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے میں ٹورنا منٹ کو سری لنکا میں نہیں کھیلا جاسکا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: