உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، ہندوستان کے خلاف مقابلے سے تیز گیند باز باہر

    پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، ہندوستان کے خلاف مقابلے سے تیز گیند باز شہنواز دہانی باہر

    پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، ہندوستان کے خلاف مقابلے سے تیز گیند باز شہنواز دہانی باہر

    Asia Cup 2022: پاکستان کو لیگ راونڈ میں ہندوستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسے 4 ستمبر کو سپر-4 میں ایک بار ٹیم انڈیا سے سپر-4 میں مدمقابل ہونا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ -*

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو ٹی20 ایشیا کپ 2022 کے (Asia Cup 2022) سپر-4 کے بڑے مقابلے سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان (IND vs PAK) کے درمیان 4 ستمبر اتوار کو مقابلہ ہونا ہے۔ تیز گیند باز شہنواز دہانی (Shahnawaz Dahani) چوٹ کے سبب یہ مقابلہ نہیں کھیل سکیں گے۔ شہنواز دہانی کو سائڈ اسٹرین میں پریشانی ہے۔ آئندہ 48 سے 72 گھنٹے میں ان کے آئندہ میچ میں کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔ اس سے پہلے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ شہنواز دہانی کی جگہ ہندوستان کے خلاف حسن علی کو موقع مل سکتا ہے۔ گروپ راونڈ کے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری پریس ریلیز میں بتایا، شہنواز دہانی مشتبہ سائڈ اسٹرین کے سبب ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر-4 کے مقابلے میں نہیں کھیل سکیں گے۔ انہیں یہ چوٹ ہانگ کانگ کے خلاف گیند بازی کے دوران لگی تھی۔ میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک ان کی نگرانی کرے گی۔ اس کے بعد ٹورنا منٹ میں ان کی دستیابی سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان نے T20 انٹرنیشنل میں درج کی دوسری بڑی جیت، ہانگ کانگ کے خلاف لگایا ریکارڈوں کا انبار

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: بابراعظم کو آوٹ کرنے کے لئے احسان خان نے چیتے کی طرح لگائی چھلانگ، پاکستانی کپتان دیکھ کر رہ گئے حیران

      ہندوستان کے خلاف لگائے 2 چھکے

      24 سال کے تیز گیند باز شہنواز دہانی ٹی20 ایشیا کپ کے 2 میچ میں اب تک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف انہوں نے 4 اوور میں 29 رن دیئے اور کوئی وکٹ نہیں ملا تھا۔ وہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے 6 گیندوں پر 16 رن بناکر ٹیم کا اسکور 147 رنوں تک پہنچایا تھا۔ بھونیشور کمار اور ارش دیپ سنگھ پر چھکا لگایا تھا۔ وہیں ہانگ کانگ کے خلاف انہوں نے 2 اوور میں 7 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

      اوور آل ٹی20 میں اس گیند باز کا ریکارڈ شاندار ہے۔ شہنواز دہانی نے 33 میچوں میں 19 کی اوسط سے 49 وکٹ حاصل کئے -ہیں۔ 5 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 3 بار 4 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اکنامی 8 کے آس پاس ہے۔ انہوں نے  4  ٹی20 انٹرنیشنل میں 3 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: