உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنکا بحران: ایشیا کپ- آسٹریلیا دورے پر آج ہوگا بڑا فیصلہ، شرپسندوں نے وزیر اعظم کا نذر آتش کردیا

    سری لنکا بحران: ایشیا کپ- آسٹریلیا دورے پر آج ہوگا بڑا فیصلہ

    سری لنکا بحران: ایشیا کپ- آسٹریلیا دورے پر آج ہوگا بڑا فیصلہ

    سری لنکا میں پیدا ہوئے سیاسی بحران اور تشدد کا اثر ایشیا کپ اور آسٹریلیا کے سری لنکا دورے پر پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایشیا کپ کا مقام تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ وہیں، سری لنکا بورڈ آسٹریلیا کے خلاف جون میں مجوزہ گھریلو سیریز کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ لے سکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکا میں پیدا ہوئے سیاسی بحران اور تشدد کا اثر ایشیا کپ اور آسٹریلیا کے سری لنکا دورے پر پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایشیا کپ کا مقام تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ وہیں، سری لنکا بورڈ آسٹریلیا کے خلاف جون میں مجوزہ گھریلو سیریز کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ لے سکتا ہے۔ اسے لے کر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایگزیکٹیو کمیٹی کی منگل کو ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔

      واضح رہے کہ سری لنکا کی تاریخ کے سب سے بڑے اقتصادی بحران کو لے کر وزیر اعظم مہندرا راج پکشے پر چوطرفہ دباو تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے پیر کو صدر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اس کے بعد سے ہی ملک میں تشدد کا نیا دور شروع ہوگیا۔ اس تشدد کے دوران شرپسند عناصرف نے برسراقتدار پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ کا قتل کردیا اور وزیر اعظم مہندرا راج پکشے کے گھر کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران کو یہ لگتا ہے کہ ملک میں پیدا ہوئے اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان ایشیا کپ اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنا مشکل ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا، سوریہ کمار یادو چوٹ کے سبب سیزن سے باہر

      مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرکٹ سری لنکا اپنی نگرانی میں ایشیا کپ کو دبئی میں شفٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کرسکتا ہے۔ ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ میں اس پر مہر لگ سکتی ہے۔ حالانکہ، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ ایشیا کپ کے مقام سے متعلق حتمی فیصلہ مئی کے آخر میں احمد آباد میں ہونے والے آئی پی ایل فائنل کے بعد لیا جائے گا۔

      ملتوی ہوسکتا ہے آسٹریلیا کا سری لنکا کا دورہ

      وہیں، اس میٹنگ میں جون میں آسٹریلیا سے ہونے والی گھریلو سیریز کے انعقاد کو ملتوی کرنے کو لے کر بھی کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم جون میں سری لنکا کے دورے پر آنے لگی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 7 جون سے پہلا ٹسٹ کھیلا جانا ہے۔ اس دورے پر آسٹریلیا دو ٹسٹ کے علاوہ 3 ونڈے اور اتنے ہی ٹی20 کی سیریز بھی کھیلے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: