اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Asia Cup 2022: پاکستان سے شکست کے بعد کیا فائنل کھیل پائے گا ہندوستان، جانیں سپر-4 کے حالات

    Asia Cup 2022: پاکستان سے شکست کے بعد کیا فائنل کھیل پائے گا ہندوستان

    Asia Cup 2022: پاکستان سے شکست کے بعد کیا فائنل کھیل پائے گا ہندوستان

    Asia Cup 2022: ہندوستانی ٹیم کو ایشیا کپ میں مسلسل دو جیت کے بعد ہار ملی۔ ٹی20 ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم سپر-4 کے اپنے مقابلے میں پاکستان سے 5 وکٹ سے ہارگئی۔ اسے ابھی 2 مقابلے اور کھیلنے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) کو ایشیا کپ میں پہلی ہار ملی۔ ٹورنا منٹ کے (Asia Cup 2022) سپر-4 کے ایک مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔ میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 181 رنوں کا بہترین اسکور بنایا۔ وراٹ کوہلی نے 60 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کو 19.5 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد رضوان نے 71 رن بنائے۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے بھی 42 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ سپر-4 کی 4 میں سے 2 ہی ٹیمیں فائنل میں جاسکیں گی۔ ہر ٹیم کو سپر-4 میں 3-3 مقابلے کھیلنے ہیں۔ ایسے میں ہار کے بعد ہندوستان کے فائنل میں پہنچنے کے حالات اس طرح ہے۔

      ٹیم انڈیا کو دوسرے میچ میں 6 ستمبر کو سری لنکا سے اور آخری میچ میں 8 ستمبر کو افغانستان سے مد مقابل ہونا ہے۔ ٹیم اگر دونوں میچ جیت لیتی ہے، تو فائنل کی دوڑ میں بنی رہے گی۔ سری لنکا نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی۔ ایسے میں وہ ہندوستان سے ہار جاتا اور پاکستان سے جیت جاتا ہے، تو اس کے بھی 4-4 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس درمیان اگر پاکستان کی ٹیم افغانستان کو ہرا دیتی ہے، تو تینوں ٹیم کے 4-4 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ ایسے میں ٹاپ-2 کا فیصلہ رن ریٹ سے ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، افغان گیند باز نے کچھ اس طرح توڑا سری لنکائی اسٹار کا غرور

      یہ بھی پڑھیں۔

      Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹ

      پاکستان نے تینوں میچ جیتے تو راہ آسان

      ٹیم انڈیا چاہے گی کہ پاکستان بچے اپنے دونوں مقابلے جیت جائے۔ اس صورتحال میں ٹیم انڈیا کا راستہ بالکل صاف رہے گا کہ وہ اپنے دونوں میچ جیت کر خطابی دور میں جگہ بنالے۔ ایسے میں اس کے 4 پوائنٹ جبکہ سری لنکا کے 2 پوائنٹ اور افغانستان کے زیرو پوائنٹ رہیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ ایشیا کپ میں بہترین رہا ہے۔ اس نے سب سے زیادہ 7 بار خطاب جیتا ہے۔ وہیں سری لنکا کے 5 جبکہ پاکستان کو 2 بار جیت ملی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ کا 15واں سیزن ہے۔

      واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم محمد رضوان (Mohammad Rizwan)  کی قیادت میں پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی جاری رکھا ہے۔ ٹیم نے سپر-4 کے (Asia Cup 2022) ایک مقابلے میں ہندوستان کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ اس طرح سے ٹیم نے ہندوستان سے 8 دن پہلے ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔ پاکستان کو ایشیا کپ میں ہندوستان سے 8 سال اور 4 میچ بعد جیت ملی ہے۔ اس سے پہلے 28 اگست کو گروپ  راونڈ کے میچ میں ہندوستان کو 5 وکٹ سے جیت ملی تھی۔ یہ پاکستان کی ٹی20 ٹورنا منٹ میں مسلسل دوسری جیت بھی ہے۔ کوہلی کے 60 رن کے سہارے ہندوستان نے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 181 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کو 19.5 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ محمد رضوان نے 71 رن بنائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: