உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گزشتہ مقابلے میں شاہین آفریدی نے اڑا دیئے تھے اسٹمپس... زخمی ہوئے تو پاکستانی عظیم کرکٹر کا Team India پر طنز

    وقار یونس نے ہندوستانی ٹیم پر طنز کسا۔ (AFP)

    وقار یونس نے ہندوستانی ٹیم پر طنز کسا۔ (AFP)

    ایشیا کپ 2022 سے شاہین آفریدی کے باہر ہونے کے بعد سابق پاکستانی تیز گیند باز وقار یونس (Waqar Younis) نے ہندوستانی ٹیم پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’شاہین آفریدی کی چوٹ ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کے لئے بڑی راحت بھری ہے۔ افسوسناک ہے کہ ہم انہیں ایشیا کپ 2022 میں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ پائیں گے۔ جلدی فٹ ہوجاو چمپئن‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) گھٹنے میں چوٹ کے سبب اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مشہور ٹورنا منٹ سے شاہین آفریدی کے باہر ہونے کے بعد سابق پاکستانی تیز گیند باز وقار یونس (Waqar Younis) نے ہندوستانی ٹیم پر طنز کیا ہے۔ وقار یونس کا ماننا ہے کہ شاہین آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹاپ آرڈر کو راحت کی سانس ملے گی۔

      وقار یونس نے سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’شاہین آفریدی کی چوٹ ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کے لئے بڑی راحت بھری ہے۔ افسوسناک ہے کہ ہم انہیں ایشیا کپ 2022 میں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ پائیں گے۔ جلدی فٹ ہوجاو چمپئن‘۔

      شاہین شاہ آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
      شاہین شاہ آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔


      واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ 2021 میں شاہین شاہ آفریدی نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو پوری طرح سے تباہ کردیا تھا۔ انہوں نے پہلے شروعاتی اووروں میں روہت شرما اور کے ایل راہل کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد سوجھ بوجھ کے ساتھ بلے بازی کر رہے وراٹ کوہلی کو بھی آوٹ کرتے ہوئے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ نتیجہ یہ رہا ہے کہ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی کپتان Babar Azam کو ساتھی کھلاڑی شاداب خان نے بتایا کرکٹ کا رونالڈو اور لیونل میسی
       یہ بھی پڑھیں۔


      ٹرائی سیریز سے کرسکتے ہیں واپسی

      امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شاہین آفریدی اب اس سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹی20 ٹرائی سیریز سے میدان میں واپسی کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ ہونا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اپنی باز آباد کاری مکمل کرنے کے لئے ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ٹی20 ایشیا کپ کے لئے ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پیر کو راٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔

      شاہین آفریدی کا ٹی20 کیریئر شاندار

      22 سال کے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ ٹی20 میں بہترین ہے۔ وہ 40 ٹی20 انٹرنیشنل میں 47 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 20 رن دے کر تین وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔ اکنامی 8 سے کم کی ہے۔ وہ اوور آل ٹی20 کے 119 میچوں میں 165 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 19 رن دے کر 6 وکٹ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ 4 بار 5 وکٹ حاصل کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: