اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Asia Cup: پاکستان سے ملی ایک شکست سے بدلا ٹیم انڈیا کا کھیلنے کا انداز، اب پہلی گیند سے کرتی ہے مخالف پر حملہ

    پاکستان سے ملی ایک شکست سے بدلا ٹیم انڈیا کا کھیلنے کا انداز

    پاکستان سے ملی ایک شکست سے بدلا ٹیم انڈیا کا کھیلنے کا انداز

    Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 10 ماہ بعد ایک بار پھر دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس بار ٹکر ایشیا کپ میں ہو رہی ہے۔ گزشتہ بار ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس ایک شکست کے بعد سے روہت شرما اور راہل دراوڑ کی جوڑی میں ہندوستانی ٹیم کے ٹی20 کھیلنے کا انداز بدل گیا ہے۔ اس کا ثبوت ہے پہلے جو ٹیم رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے چمپئن تھی۔ وہ اب پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کی نیند اڑا رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مخالف پاکستان، جنگ کا میدان دبئی… ایک سال پہلے، اسی حالات نے ٹیم انڈیا اور اس کے فینس کو کبھی نہ بھولنے والا درد دیا تھا۔ تب ٹی20 عالمی کپ میں ہندوستان کو پاکستان سے شکست جھیلنی پڑی تھی۔ اس ایک شکست کے بعد ہندوستان کا سفر ٹی20 عالمی کپ میں جلدی ختم ہوگیا تھا۔ اس میچ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم انڈیا بیک فٹ پر چلی گئی تھی اور پورے میچ میں جارحیت کے بجائے دفاعی کرکٹ کھیلی۔ نتیجہ اسے 151 رن بنانے کے باوجود 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ اس ایک شکست نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کے انداز میں تبدیلی کے لئے سوچنے پر مجبور کردیا۔

      اب ٹیم انڈیا نئے کپتان اور کوچ کے ساتھ اس اتوار کو پھر پاکستان کا سامنا کرے گی۔ یہ ٹیم گزشتہ سال یو اے ای میں ہوئے ٹی20 عالمی کپ سے بہت الگ نہیں ہوگی۔ لیکن اس کے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کا انداز بالکل بدل گیا ہے۔ پاکستان سے ملی اس ایک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم اب ٹی20 میں مخالف ٹیم پر پہلی ہی گیند سے حملہ کرتی ہے۔ اس کا اثر بھی اب نظر آںے لگا ہے۔ جو ٹیم وراٹ کوہلی-روی شاستری کے دور میں رن چیج میں بیسٹ تھی۔ روہت شرما-راہل دراوڑ کے دور میں بھی ٹیم انڈیا ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے جیت رہی ہے۔ لیکن، اب ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھی مخالف ٹیموں کی نیند اڑا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: پاکستان کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے لگا بڑا جھٹکا، ایک اور گیند باز باہر

      یہ بھی پڑھیں۔


      پاکستانی ٹیم کے یہ 5 تیز گیند باز ایشیا کپ میں برپا کریں گے قہر، پڑھیں ٹی20 کیریئر


      ٹی20 عالمی کپ کے بعد سے ٹیم انڈیا کا انداز بدلا

      روی شاستری اور وراٹ کوہلی کے وقت 2020 سے 2021 کے ٹی20 عالمی کپ تک ہندوستان نے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 8 میں سے 7 ٹی20 میچ جیتے تھے۔ لیکن پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہم 15 میں سے صرف 7 میچ جیتے تھے۔ یعنی 40 فیصدی سے کچھ زیادہ۔ لیکن، ٹی20 عالمی کپ کے بعد جب روہت شرما نے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی اور راہل دراوڑ چیف کوچ کے طور پر جڑے تو ٹی20 میں ہمارا کھیلنے کا انداز بدل گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھی ٹیم انڈیا کی کارکردگی میں کافی سدھار ہوا ہے۔

      ہندوستان نے عالمی کپ کے بعد سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 12 میچ جیتے ہیں جبکہ 3 میں اسے شکست ملی ہے۔ اس کی وجہ ہندوستان کی بلے بازی اپروچ میں ہوئی تبدیلی ہے۔ ٹیم انڈیا نے جنوری 2020 سے ٹی20 عالمی کپ تک پارو پلے میں جہاں 7.53 کے رن ریٹ سے رن بنائے تھے۔ وہیں عالمی کپ کے بعد سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8.95 یعنی تقریباً 9 رن فی اوور بنائے۔ وہیں سلاگ اوور میں بھی رن بنانے کی رفتار میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ہندوستان 10.76 رن فی اوور کے ریٹ سے آخری کے اوور میں رن بنا رہا تھا۔ لیکن ٹی20 عالمی کپ کے بعد سے یعنی روہت شرما کے کپتان بننے کے بعد یہ اوسط 11.26 ہوگیا ہے۔ یعنی ہندوستانی ٹیم سلاگ اوور میں ہر اوور میں 11 رن سے زیادہ بنا رہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: