உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup Final 2022: افغان ٹیم سے پاکستانی ٹیم کا مقابلہ، افغانستان کے پاس ہندوستانی ٹیم کی قسمت کی کنجی

    ایشیا کپ  2022: افغانستان اور پاکستان میں آج زبردست مقابلہ کا امکان

    ایشیا کپ 2022: افغانستان اور پاکستان میں آج زبردست مقابلہ کا امکان

    Pakistan vs Afghanistan Match Preview: ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ آج افغانستان کی ٹیم سے ہے۔ پاکستان سپر فور کے اپنے پہلے مقابلے میں ٹیم انڈیا کو شکست دے چکی ہے۔ وہیں، افغانستان کو سری لنکا سے ہار ملی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے میچ پر کروڑوں ہندوستانی فینس کی بھی نگاہیں ہوں گی۔ جانئے اس کی وجہ...

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مقابلے میں پاکستان کی ٹیم بدھ (7ستمبر) کو افغانستان سے مدمقابل ہوگی۔ سپر فور میں پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے چکی ہے۔ وہیں، افغانستان کو پہلے مقابلے میں سری لنکا نے چار وکٹ سے شکست دی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مقابلے پر ٹیم انڈیا کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کرکٹ مداحوں کی بھی نظر رہے گی۔ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے ہارچکی ہے۔ ٹیم انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کا راستہ افغانستان کی ٹیم کھول سکتی ہے۔ اس کے لئے افغانستان کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو شکست دینی ہوگی۔

      پاکستان سے آج تک نہیں ٹی20 نہیں جیتا افغانستان

      پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں تین بار ٹی20 کرکٹ میں آمنے سامنے ہوئی ہے۔ ہر بار بازی پاکستان کے ہاتھ لگی ہے۔ حالانکہ اس بار پاکستان کے خلاف راشد خان اور مجیب الرحمن کی جوڑی فرق پیدا کرسکتی ہے۔ راشد خان نے ٹی20 لیگس میں 5 بار بابر اعظم کو اپنا شکار بنایا ہے۔

      ہندوستان کے لئے پاکستان کی ہار ضروری

      سری لنکا کی ٹیم افغانستان اور ہندوستان کو شکست دے کر ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔ پاکستان کی ٹیم اگر آج افغانستان کو ہرا دے گی تو افغان کے ساتھ ہی ہندوستان بھی ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوجائے گا۔ اس کے الٹ افغانستان کی جیت سے ٹیم انڈیا کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

      ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کے فائنل میں پہنچے کا تجزیہ

      افغانستان کی ٹیم پاکستان کو شکست دے

      ہندوستانی ٹیم افغانستان کو شکست دے دے

      سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کو ہرائے

      ہندوستانی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ افغانستان اور پاکستان کی ٹیم سے بہتر ہو۔

      پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

      محمد رضوان، بابر اعظم، فخرزماں، افتخار احمد، خوش دل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ اور محمد حسنین۔

      افغانستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

      حضرت اللہ ججئی، رحمٰن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زادران، نجیب اللہ زادران، کریم جنت، محمد نبی (کپتان)، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق، مجیب الرحمن اور فضل فاروقی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: