உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاوید میانداد نے پاکستان کے لئے‘خراب رویے‘ پرافغانستان کو گھیرا، کہا ’جمعہ جمعہ 8 دن کے بچے ہیں‘

    آصف علی نے آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کے گیند باز فرید احمد کو مارنے کے لئے اپنا بلہ اٹھا لیا تھا۔

    آصف علی نے آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کے گیند باز فرید احمد کو مارنے کے لئے اپنا بلہ اٹھا لیا تھا۔

    Asia Cup Pakistan vs Afghanistan: ایشیا کپ کے ’سپر-4‘ مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بے حد دلچسپ میچ کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے ناظرین کے درمیان میدان کے باہر جھگڑا ہوگیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے چل رہے ایشیا کپ 2022 میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کے خلاف سپر-4 کے دوران ‘خراب برتاو‘ دکھانے کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھ لیا۔ بدھ کو، شارجہ کی بھیڑ افغانستان کو 130 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے کے دوران آصف علی کے آوٹ ہونے کے بعد ان کے اور گیند باز فرید احمد کے درمیان میدان پر آپسی ٹکراو کی گواہ بنی۔

      دراصل، بدھ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے بلے باز آصف علی نے آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کے تیز گیند باز فرید احمد کو مارنے کے لئے اپنا بلہ اٹھالیا تھا۔ 8 گیندوں میں 16 رن بنانے والے آصف کا وکٹ لینے کے بعد فرید احمد ان کے قریب آکر جشن منا رہے تھے۔ اس حادثہ کے بعد ماحول کافی کشیدہ ہوگیا تھا، جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں اور میچ افسران کو مداخلت کرنی پڑی۔

      پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے چل رہے ایشیا کپ 2022 میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کے خلاف سپر-4 کے دوران ‘خراب برتاو‘ دکھانے کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھ لیا۔
      پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے چل رہے ایشیا کپ 2022 میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کے خلاف سپر-4 کے دوران ‘خراب برتاو‘ دکھانے کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھ لیا۔


      اتنا ہی نہیں، ایشیا کپ کے ’سپر-4‘ مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بے حد دلچسپ میچ کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے مداحوں کے درمیان میدان کے باہر بھی جھگڑا ہوگیا تھا۔ میدان کے باہر دونوں ممالک کے مداح اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو میں مداحوں کو سیٹ کو اٹھاکر ایک دوسرے پر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے مداح گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ اور 2019 یک روزہ عالمی کپ کے دوران بھی ایک دوسرے سے بھڑ گئے تھے۔

      پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ہم افغانستان کو دنیا کے سامنے لے کر آئے، وہ پاکستان میں پریکٹس کرتے تھے اور اب ذرا ان کی زبان دیکھئے۔
      پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ہم افغانستان کو دنیا کے سامنے لے کر آئے، وہ پاکستان میں پریکٹس کرتے تھے اور اب ذرا ان کی زبان دیکھئے۔


      ان حادثات سے متعلق جاوید میاندان نے ناراضگی ظاہر کی۔ ‘ایونٹس اینڈ ہیپنگس اسپورٹس‘ نام کے ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق بلے باز نے کہا، ’پاکستان نے اچھا کھیلا، لیکن میں اس ٹیم مایوس ہوں، جسے انہوں نے شکست دی تھی۔ صرف اس لئے کہ ان کا برتاو آج کل بہت خراب ہے۔ ہم انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے، وہ پاکستان میں پریکٹس کرتے تھے اور اب ذرا ان کی زبان دیکھئے۔ وہ کتنے سال کے ہیں؟ انہوں نے اتنا کرکٹ نہیں کھیلا ہے، کیا ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے‘؟

      یہ بھی پڑھیں۔

      شاہد آفریدی کی بیٹی نے ہندوستان-پاکستان میچ میں کیوں لہرایا تھا ترنگا؟

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: محمد نبی کا حیران کن انکشاف، پاکستان سے ہار کے بعد لی تھی نیند کی گولیاں

      جاوید میانداد نے کہا، ’پاکستان 20 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔ افغانستان نے پاکستان میں آکرکھیل سیکھا۔ میں گواہ ہوں کیونکہ میں نے انہیں کوچنگ دی ہے، لیکن میں یہ دیکھ کر حیران تھا کہ انہوں نے کیسے سپر اسٹار کی طرح برتاو کیا‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’آپ کا کرکٹ کچھ بھی نہیں ہے۔ گیم کھیلنا سیکھیں۔ کرکٹ کے کئی پہلو ہیں۔ اگر آپ ایماندار، شائستہ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، تو آپ کا کھیل بہتر ہوگا۔ ورنہ اس طریقے سے تم نازیبا کرکٹ کھیلوگے‘۔

      انہوں نے کہا، ’اگر ٹیم کھیلنا نہیں چاہتی، تو اس سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ اگر ان کا برتاو اچھا نہیں ہے، تو وہ ان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔ آئی سی سی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تلاش کرنی چاہئے۔ جمعہ جمعہ آٹھ دن کے تو بچے ہیں (وہ بین الاقوامی کرکٹ میں امید کے مطابق نئے کھلاڑی ہیں)۔ انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک یا دو جیت آپ کو بڑا نہیں بناتی ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: