உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: پاکستانی کوچ کی ہندوستانی بلے بازوں کو وراننگ، ’یہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرسکتے ہیں‘

    پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق نے اپنے گیند بازوں سے ٹیم انڈیا کو متنبہ کیا ہے۔

    پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق نے اپنے گیند بازوں سے ٹیم انڈیا کو متنبہ کیا ہے۔

    IND vs PAK, Asia cup 2022: پاکستان کے کوچ نے 28 اگست کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے ٹیم انڈیا کو وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے بغیر بھی پاکستان کی گیند بازی بے حد مضبوط ہے اور اس کے پاس تیز گیند بازوں کی تکڑی ہے، جو کسی بھی ٹیم کی بلے بازی کو تہس نہس کرسکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | Lucknow
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو ایشیا کپ میں ٹکر ہونے والی ہے۔ اس مقابلے کا سبھی کرکٹ مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ گزشتہ جب دونوں ٹیمیں ٹی20 عالمی کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، تب پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ہی اکیلے ٹیم انڈیا کا کھیل خراب کردیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو شکار بنایا تھا۔ حالانکہ اس بار وہ گھٹنے کی چوٹ کے سبب نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس سے پاکستان کی تیز گیند بازی اٹیک کچھ کمزور لگ رہی ہیں، لیکن پاکستان کے کوچ ثقلین مشتاق کا ماننا ہے کہ شاہین آفریدی کے بغیر پاکستان کا تیز گیند بازی اٹیک اتنا اچھا ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کے چیلنج کا سامنا کر لے گا۔ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ نسیم شاہ، حارث روف اور محمد حسنین کی تکڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

      پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق نے کہا، ’گزشتہ کچھ سالوں سے یہ تینوں (نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث روف) پاکستانی ٹیم کے منصوبوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کپتان، ایک چیف کوچ کے طور مجھے ان کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی گیند بازی اٹیک کی قیادت کرتے تھے، لیکن یہ تینوں بھی ایک یقینی دن یا صورتحال میں کھیل کو بدلنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ یہ تکڑی کسی بھی ٹیم کی بلے بازی کو تہس نہس کرنے کا دم رکھتی ہے اور ہندوستان کو بھی ٹکر دے گی‘۔

      شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ملی جگہ

      محمد حسنین کو زخمی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پر ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آفریدی کو دائیں گھٹنے میں چوٹ لگی ہے اور انہیں 4 سے 6 ہفتے تک میدان سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔

      دبئی اور شارجہ میں ہوں گے مقابلے

      واضح رہے کہ ایشیا کپ کے مقابلے دبئی اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دبئی میں فائنل سمیت 9 میچ ہوں گے جبکہ شارجہ میچ کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنا منٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: