உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022 Schedule: ہندوستان اور پاکستان کا پھر ہوگا بڑا مقابلہ، ایشیا کپ کا شیڈول جاری

    Asia Cup 2022 Schedule India vs Pakistan: ایشیا کپ ٹی20 ٹورنا منٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں، جبکہ اوور آل اس مشہور ٹورنا منٹ میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 14 بار ہوا ہے، جہاں ہندوستانی ٹیم نے 8 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ وہیں پاکستان نے 6 میچوں میں بازی ماری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ (Asia Cup 2022) میں 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان منگل کو ہوا۔ ٹورنا منٹ کا آغاز سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 27 اگست کو مقابلے سے ہوگا۔

      روہت شرما اینڈ کمپنی کے لئے بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم سے ٹی20 عالمی کپ میں 10 وکٹ کی شکست کا حساب برابر کرنے کا ایشیا کپ میں سنہرا موقع ہوگا۔ اس ٹورنا منٹ کی میزبانی پہلے سری لنکا کو کرنی تھی، لیکن سیاسی اتھل پتھل کی وجہ سے اب ایشیا کپ کا انعقاد ابو ظہبی میں ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنا منٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنا منٹ کا فائنل مقابلہ 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سبھی ایشیائی ٹیمیں اس ٹورنا منٹ میں اپنی مضبوط ٹیمیں بھیجیں گی کیونکہ اس کے بعد ٹی20 عالمی کپ کا انعقاد ہونا ہے۔

      ہندوستان کو گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ رکھا گیا ہے

      ہندوستان کو پاکستان اور کوالیفائر ٹیم کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ بی میں ہیں۔ ابوظہبی، کویت، ہانگ کانگ اور سنگا پور میں سے کوئی ایک ٹیم ہندوستان اور پاکستان کے گروپ اے کو جوائن کرے گی۔

      Asia cup 2022, asia cup cricket, asia cup cricket schedule

      ٹاپ پر رہنے والی دو ٹیمیں سپر 4 کے لئے کریں گی کوالیفائی

      اس سے پہلے ایشیا کپ کی ٹی20 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں سال 2016 میں ایک بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ اوور آل ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اس مشہور ٹورنا منٹ میں 14 بار مدمقابل ہوئی ہیں۔ ہندوستان نے 8 میں بازی ماری ہے جبکہ پاکستان چھ میچوں میں فاتح رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم اینڈ کمپنی کو T20 World Cup 2022 سے پہلے ملی خوشخبری! 17 سال بعد ہوگا ایسا

      گروپ اے اور بی میں ٹاپ پر رہنے والی دو ٹیمیں سپر 4 راونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 4 اگست کو بھی مدمقابل ہوسکتی ہے۔ کیونکہ دونوں کے سپر 4 کے لئے کوالیفائی کرنے کی امید ہے۔ سپر 4 میں ٹاپ پر رہنے والی دو ٹیموں کے درمیان 11 اگست کو فائنل کھیلا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: