உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشین ہاکی چمپئنزٹرافی: جاپان کو شکست دے کرفائنل میں پہنچا ہندوستان، روایتی حریف ہند- پاک میں ہوگی خطابی جنگ

    چمپئنز ہاکی ٹرافی میں جاپان کو شکست دے کر ہندوستان فائنل میں پہنچا۔

    چمپئنز ہاکی ٹرافی میں جاپان کو شکست دے کر ہندوستان فائنل میں پہنچا۔

    خطابی مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں ملیشیا کوشکست دی ہے۔

    • Share this:
      ہندوستان نے ایشیائی کھیل  گولڈ میڈل فاتح جاپان کو 2-3 سے شکست دے کرایشیائی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ خطابی جنگ میں ہندوستان کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔

      راونڈ رابن مرحلے میں جاپان کو 0-9 سے شکست دینے والی ہندوستانی ٹیم کوآج سخت چیلنج ملا۔ ہندوستان کے لئے گرجنٹ سنگھ نے 19 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ چنگلین سانا سنگھ نے 44 ویں منٹ میں دوسرا گول داغا۔ دلپریت سنگھ نے 55 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔

      وہیں جاپان نے 29 ویں اور56 ویں منٹ میں گول داغے۔  فائنل میں گزشتہ چمپئن ہندوستان کا سامنا پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں ملیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔ اب کرکٹ کی طرح ہی ہندوستان اورپاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:           ایشین گیمز : 20 سال بعد فائنل میں پہنچی خاتون ہاکی ٹیم ، گولڈ میڈل پر نظریں

      یہ بھی پڑھیں:        مردوں کے بعد ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم بھی بنی ایشیا کپ چیمپئن ، چین کو دی مات، ملا عالمی کپ ٹکٹ

      یہ بھی پڑھیں:     انتہائی دلچسپ مقابلہ میں ٹیم انڈیا کا ہاکی ایشیا کپ خطاب پر قبضہ ، تیسری مرتبہ بنی چمپئن

      یہ بھی پڑھیں:    انگلینڈ کے کرس براڈ نے پونے میں لگائی " ٹریپل سنچری " ، وراٹ کوہلی نے دیا خاص تحفہ

      یہ بھی پڑھیں:     وراٹ کوہلی سے ہرکوئی ہارگیا، لیکن اس افغانی بلے بازنے اڑا رکھی ہے نیند
      First published: