உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پریکٹس میچ میں روازنہ 150 چھکے لگانے کا دعویٰ کرنے والا پاکستانی بلے باز فلاپ، 6 میچ میں 3 چھکے لگائے

    پریکٹس میچ میں روازنہ  150 چھکے لگانے کا دعویٰ کرنے والا پاکستانی بلے باز آصٖف علی فلاپ

    پریکٹس میچ میں روازنہ  150 چھکے لگانے کا دعویٰ کرنے والا پاکستانی بلے باز آصٖف علی فلاپ

    Asia cup 2022 سے پہلے پاکستان کے ایک کھلاڑی نے بڑا دعویٰ کیا تھا کہ وہ نیٹس پر روزانہ 150 چھکے لگاتے ہیں۔ لیکن، پورے ٹورنا منٹ میں یہ کھلاڑی بلے سے پھسڈی ثابت ہوا۔ اس کھلاڑی نے ٹورنا منٹ میں محض 2 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ پاکستان کی ہار کی ایک وجہ یہ کھلاڑی بھی رہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کا 10 سال بعد ایشیا کپ جیتنے کے ارمان پورے نہیں ہو پائے۔ اسے فائنل میں سری لنکا نے 23 رن سے ہرا دیا۔ پاکستان کے ایشیا کپ نہیں جیت پانے کی وجہ اس کی بلے بازی رہی۔ بلے بازی میں تسلسل کی کمی پاکستان پر بھاری پڑی۔ اس میں ایک بلے باز سب سے آگے رہا، جس نے ایشیا کپ شروع ہونے پر بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ وہ پریکٹس سیشن میں روز 150 چھکے لگاتے ہیں، لیکن ایشیا کپ میں وہ اسی دورے پر کھرے نہیں اترے۔

      آصف علی کے بلے سے 6 میچ میں صرف تین چھکے ہی نکلے ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی مڈل آرڈر پورے ٹورنا منٹ میں ٹیم کی سب سے کمزور کڑی ثابت ہوئی۔ آصف علی کو میچ فنیشر کے طور پر ایشیا کپ کے لئے منتخب کیا گیا تھا، لیکن وہ اس رول میں ناکام رہے۔

      ایشیا کپ کے دوران آصف علی نے آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کے گیند باز فرید احمد کو مارنے کے لئے اپنا بلہ بھی اٹھا لیا تھا۔
      ایشیا کپ کے دوران آصف علی نے آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کے گیند باز فرید احمد کو مارنے کے لئے اپنا بلہ بھی اٹھا لیا تھا۔


      آصف علی نے ایشیا کپ 2022 میں 6 میچ کھیلے ہیں۔ اس کی 5 اننگوں میں 8 کی اوسط سے محض 41 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے خلاف 16-16 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حالانکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ ضرور 164 کا رہا، لیکن پریکٹس میچ میں 150 چھکے روزانہ لگانے کا دعویٰ کرنے والے اس بلے باز نے محض 2 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ آصف علی پورے ٹورنا منٹ میں 50 رن نہیں بنا پائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کو ٹی20 عالمی کپ سے پہلا لگا بڑا جھٹکا، 3 کھلاڑی زخمی، 2 کو تو انگلینڈ جانا پڑا

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہمیں پیسہ نہیں چاہئے، پلیز ہمارا استعمال کرلو، پاکستان کی ہار سے ناراض لیجنڈ کا پی سی بی پر نشانہ

      آصف علی فائنل میں صفر پر ہوئے تھے آوٹ

      سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں جب آصٖ سے بڑی اننگ کی امید تھی تو وہ کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ انہیں وانندو ہسرنگا نے آوٹ کیا۔ وہ اب تک 45 ٹی20 میچ کھیل چکے ہیں۔ لیکن، ان کے بلے سے ایک بھی نصف سنچری نہیں نکلی ہے۔ انہوں نے 136 کی اسٹرائیک ریٹ سے 476 رن بنائے ہیں۔ ان کے بلے سے 32 چھکے نکلے ہیں۔ اس سال وہ اب تک 7 ٹی20 میچ کھیل چکے ہیں۔ لیکن، ایک بھی میچ میں 20 سے زیادہ رن نہیں بنا پائے ہیں۔

      ٹی20 میں صرف 3 بار 30 سے زیادہ اسکور بنایا

      انہوں نے 45 میچوں میں صرف تین بار ہی 30 یا اس سے زیادہ اسکور بنائے ہیں۔ اب ٹی20 عالمی کپ سر پر ہے۔ ایسے میں پاکستان کی پریشانی میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ کیونکہ آصف علی کو جس رول کے لحاظ سے ٹیم میں موقع دیا جا رہا ہے، وہ اس پر کھرا نہیں اتر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: