ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کےلئےبڑی خبر، جیوتشی نےبتایا انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ میں کس کی ہوگی جیت

قابل ذکرہےکہ آج تک ہندوستان سے پاکستان عالمی کپ میں کبھی کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان کےلئےبڑی خبر، جیوتشی نےبتایا انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ میں کس کی ہوگی جیت
انڈیا بمقابلہ پاکستان (تصویر: آئی پی ایل)۔

آئی پی ایل سیزن 12 میں اپنے آخری ہفتوں میں ہے، کچھ ہی دنوں میں عالمی کپ 2019 کا آغازہونے والا ہے۔ میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ 30 مئی 2019 بروزجمعرات کو لندن کےکینگٹن اوول میں افتتاحی میچ کھیلنےوالے ہیں۔ حالانکہ مداحوں کواتوار16 جون کو مینچسٹرکے اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان کےمیچ کا بے صبری سے انتظارہے۔


ہندوستان اورپاکستان کے درمیان عالمی کپ میں ہونے والےمقابلے کی بحث کئی ماہ پہلے سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ پرحملے کے بعد اس مقابلے کی چرچا مزید بڑھ گئی۔ پلوامہ حملہ کے بعد کئی لوگوں کا ماننا تھا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔


ان سب کے درمیان جیوتشی گرین اسٹون لوبونے اس میچ کولے کرپیشین گوئی کی ہے۔ ایشین ایج کی رپورٹ کے مطابق جیوتشی لوبونے اس بڑے میچ کےفاتح کا نام بتا دیا ہے۔ ان کے حساب سے یہ میچ انڈیا ہے جیتے گا۔ جیوتشی لوبو کے مطابق پاکستان کے مقابلے ہندوستان بھاری ہے۔


india

ساتھ ہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان اورپاکستان کا مقابلہ فائنل میں ہوگا؟ توان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے عالمی کپ جیتنے کا امکان کم ہے۔ اس وجہ سے فائنل میں ان کے ملنے کا امکان بھی کم ہی ہے۔

kohli sarfaraz

آپ کو بتادیں کہ آج تک پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان سے کبھی کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ ونڈے کرکٹ کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان 6 مقابلے ہوئے ہیں، جس میں سبھی انڈیا نے جیتے ہیں۔ وہیں ٹی 20 کی بات کریں تو پانچ بارہوئے مقابلہ میں ہربارپاکستان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
First published: Apr 27, 2019 05:03 PM IST