اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنوبی افریقہ کی ہار سے ہندوستان کو فائدہ، لگاتار دوسری مرتبہ ٹسٹ چمپئن فائنل کھیلنا تقریباً طئے

    جنوبی افریقہ کی ہار سے ہندوستان کو فائدہ، لگاتار دوسری مرتبہ ٹسٹ چمپئن فائنل کھیلنا تقریباً طئے

    جنوبی افریقہ کی ہار سے ہندوستان کو فائدہ، لگاتار دوسری مرتبہ ٹسٹ چمپئن فائنل کھیلنا تقریباً طئے

    حالانکہ، ابھی آسٹریلیا کو مجموعی طور پر پانچ ٹسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ان میں سے ایک گھر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور چار ہندوستان میں ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Melbourne
    • Share this:
      ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کا کھیلنا تقریباً طئے ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم لگاتار دوسرا میچ بڑے فرق سے ہار گئی ہے اور اب ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اس ٹیم کا دعویٰ کمزور ہوچکا ہے۔ وہیں، اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا کا فائنل کھیلنا طئے ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ہار سے ہندوستان کو فائدہ ہوا ہے۔ اب ٹیم انڈیا آسانی کے ساتھ دوسرے مقام پر رہ کر لگاتار دوسری مرتبہ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتی ہے۔

      پیٹ کمنس کی کپتانی میں آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹسٹ چوتھے دن ہی اننگ اور 182 رن کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ تجربہ کار اسپنر ناتھن لیون (3/58) اور تیز گیند باز اسکاٹ بولینڈ (2/49) نے شاندار مظاہرہ کیا۔ اس جیت سے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ پر 2-0 سے سیرز میں ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی ہے اور ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل میں پہلے مقام پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے لیے ڈیویڈ وارنر نے شاندار ڈبل سنچری لگائی۔ وہیں، ایلیکس کیری نے بھی شاندار سنچری والی اننگ کھیلی۔ گیند کے ساتھ گرین نے پانچ وکٹ لیے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اس جیت سے آسٹریلیا کو 12 پوائنٹس ملے اور اب کنگارو ٹیم کے پاس 14 میچوں میں 132 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اب اس ٹیم کا جیت کا فیصد 78.57 فیصد ہوچکا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلے سال دا اوول میں آسٹریلیا کا ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں پہلی مرتبہ کھیلنا طئے ہے۔ حالانکہ، ابھی آسٹریلیا کو مجموعی طور پر پانچ ٹسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ان میں سے ایک گھر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور چار ہندوستان میں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: