ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی آسٹریلیا میں پھرفضیحت، 20 سال اورمسلسل 13 ٹسٹ سے نہیں چکھا جیت کا مزہ

آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں پاکستان کو 4 دن کے اندرشکست دے کر0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبرپرآ گیا ہے۔ 

  • Share this:
پاکستان کی آسٹریلیا میں پھرفضیحت، 20 سال اورمسلسل 13 ٹسٹ سے نہیں چکھا جیت کا مزہ
آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگ سے شکست دے کرسبقت حاصل کرلی۔

برسبین:  آسٹریلیا نےاپنا دبدبہ برقراررکھتے ہوئے پاکستان کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوارکے روز اننگ اور پانچ رن سے ناک آؤٹ دو میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 240 رن بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 580 رن بنا کر340 رنوں کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔


پاکستان کی ٹیم کل کے تین وکٹ پر64 رن سے آگے کھیلتے ہوئے335 رن پرسمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی اننگ میں 185  رن بنانے والے مارنس لابوشانگےکوپلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں مسلسل 13 ویں شکست ہے۔ 1999 کے بعد سے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں جیت تو دورکوئی ٹسٹ ڈرا بھی نہیں کرا پائی ہے۔ اس طرح سے پاکستان کو ایک بارپھرفضیحت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


آسٹریلیائی ٹیم جیت حاصل کرنے کے بعد پویلین لوٹتی ہوئی۔ تصویر: اے پی
آسٹریلیائی ٹیم جیت حاصل کرنے کے بعد پویلین لوٹتی ہوئی۔ تصویر: اے پی


آسٹریلیا کواس جیت سے 60 پوائنٹس حاصل ہوئے جس سے اس کےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 116 پوائنٹس ہوگئے ہیں اوروہ چیمپئن شپ فہرست میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبرپرآ گیا ہے۔ پاکستان کا چیمپئن شپ میں یہ پہلا ٹیسٹ ہےاوراس کا کھاتہ نہیں کھلا ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگ میں جدوجہد کی صلاحیت مظاہرہ کیا، لیکن بابر اعظم 104 کی ہمت افزا سنچری کے باوجود اسے اننگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی زمین پر گزشتہ پانچ میچوں میں پاکستان کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔ پاکستان کی اس میدان پر اننگ سے یہ دوسری شکست ہے۔

بابر اعظم نے شاندارسنچری لگائی، لیکن وہ بھی ٹیم کی بڑی شکست کو نہیں ٹال سکے۔
بابر اعظم نے شاندارسنچری لگائی، لیکن وہ بھی ٹیم کی بڑی شکست کو نہیں ٹال سکے۔


دوسری طرف آسٹریلیا نے اس میدان پر1988 سےاپنا فتح کا ریکارڈجاری رکھا ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین کےگابا میدان پرسابقہ 31 ٹسٹ میچوں میں 24 جیتے ہیں جبکہ سات ڈرا کھیلے ہیں۔ صبح جب پاکستان نے اپنی دوسری اننگ آگے بڑھائی تو سبھی نگاہیں اس بات پر تھیں کہ پاکستان اننگ کی شکست ٹال پاتا ہے یا نہیں۔ بابراعظم نے 173 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے جبکہ وکٹ کیپرمحمد رضوان نے 145 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 95 رن بنائے۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لئے 132 رنوں کی شراکت کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے63 رن پر 4 وکٹ، مشیل اسٹارک نے 73 رن پرتین وکٹ اورپیٹ کمنزنے 69 رن پردو وکٹ حاصل کئے۔

نیوزایجنسی یو این آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Nov 24, 2019 05:27 PM IST