Ind vs Aus: کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا فیصلہ: مداحوں کو ملے گی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کورونا کے دور کے بعد پہلی مرتبہ فینس کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی تیاری میں ہے۔
آئی پی ایل کا انعقاد تو ہوا لیکن فینس صرف ٹی وی پر ہی مزہ لے سکے۔ کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کے دوران فینس کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔ حالانکہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کورونا کے دور کے بعد پہلی مرتبہ فینس کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی تیاری میں ہے۔
اس سال کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب کرکٹ فینس کو طویل وقت تک ایکشن دیکھنے کو نہیں ملا۔ حالانکہ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے ساتھ ہی ہندستانی کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ آئی پی ایل کا انعقاد تو ہوا لیکن فینس صرف ٹی وی پر ہی مزہ لے سکے۔ کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کے دوران فینس کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔ حالانکہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کورونا کے دور کے بعد پہلی مرتبہ فینس کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کی تیاری میں ہے۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی فینس کو ملے گی اجازت
ہمدستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی آئی پی ایل کے بعد متحدہ عرب امارات سے ہی آسٹریلیا دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ منگل کو کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی (Audience capacity) کے 50 فیصد فینس اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا مزہ لے سکیں گے۔ یہ میچ 17 دسمبر سے کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آفیشیل رلیز میں کہا ایس سی جی میں ون ڈے ٹی 20 اور پنک ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ پنک ٹیسٹ میچ کے دوران 50 فیصد فینس کو آنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں اس کے بعد یہ بھی صاف کیا گیا کہ 26 دسمبر سے ہونے والے باکسنگ ٹیسٹ میچ میں (Audience capacity) کے 25 فیصد اور برسبین ٹیسٹ میں 25 (Audience capacity) کے 75 فیصد لوگ اسٹیڈیم میں آ سکیں گے۔ 27 نومبر سے ہوگا دورے کا آغاز
ہندستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) کو آسٹریلیا دورے پر تین ون ڈے انٹرنیشنل، اتنے ہی ٹی -20 انٹرنیشنل اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ سیریز کی شروعات 27 نومبر کو ہوگی جبکہ ٹیسٹ سیریز ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔ ہندستان کے اس دورے کیلئے پیر کو فٹنیس اپڈیٹ کے ساتھ پھر سے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔