اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ماں کی موت کا درد لےکرڈیبیوکرے گا یہ کھلاڑی، اب اسٹیواسمتھ اوروارنرکی خیرنہیں!۔

    نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرسکتے ہیں

    نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرسکتے ہیں

    آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ٹیم جمعرات کوبرسبین میں پہلا ٹسٹ کھیلے گی، جس میں نسیم شاہ ڈیبیوکرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      برسبین: ٹی -20 سیریزمیں شکست سے دوچارہونےکے بعد اب پاکستان کی ٹیم جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریزکا آغازکرے گی۔ پہلا ٹسٹ برسبین کے میدان پر ہوگا، جہاں پاکستان کےکوچ مصباح الحق نے جیت کی امید ظاہرکی ہے۔ مصباح الحق کو اپنی ٹیم میں شامل ہوئے16 سال کے تیزگیند بازنسیم شاہ سےکافی امید ہےاورانہیں لگتا ہے کہ یہ گیند بازآسٹریلیائی بلے بازوں کوپریشان کرسکتا ہے۔

      نسیم شاہ ہیں میچ ونر

      پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق نے برسبین ٹسٹ سے پہلےکہا 'نسیم شاہ کے بارے میں سب سےاچھی بات یہ ہے کہ اس کا گیند بازی پرکنٹرول کمال کا ہے۔ اس نے یہاں بھی اچھی گیند بازی کی ہےاوروہ ہمارے لئے میچ ونرہوسکتا ہے'۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیووسیم خان نے کہا 'نسیم شاہ نے اپنی فیملی سے بات کی اورانہوں نےکہا کہ تمہاری امی بھی چاہتی تھیں کہ تم پاکستان کے لئےکھیلو۔ ہرکوئی اس کےآس پاس ہےاوریہ یقینی بنا رہا ہےکہ وہ تنہا یا پریشان نہ ہو'۔

      گزشتہ ہفتے ہی نسیم شاہ کی ماں کا انتقال ہوا ہے۔
      گزشتہ ہفتے ہی نسیم شاہ کی ماں کا انتقال ہوا ہے۔


      نسیم شاہ کی ماں کا انتقال

      واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے ہی نسیم شاہ نےاپنی ماں کوکھویا ہے، لیکن 16 سال کا یہ تیزگیند بازاس غم کوبھلا کراپنا خواب پورا کرنےکی تیاری میں مصروف ہے۔ نسیم خان نےآسٹریلیا کےخلاف پریکٹس میچ میں اپنی رفتارسے بلے بازوں کوپریشان کیا تھا اور پاکستانی منیجمنٹ کوامید ہے کہ برسبین میں بھی ایسا ہی کچھ ہوگا۔



      واضح رہے کہ نسیم شاہ کوآسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں اسےکھیلنے کا موقع ملتا ہے توسچن تندولکرکی طرح 16 برس کی عمرمیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکرنے والا کھلاڑی بن جائےگا۔ سچن تندولکرنے 16 برس کی عمرمیں نومبر1989 میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔ سب سےکم عمرمیں ٹسٹ کھیلنے والے کھلاڑی پاکستان کے حسن رضا ہیں، جنہوں نے 1996 میں 14 برس کی عمرمیں پہلا ٹسٹ کھیلا تھا، لیکن بعد میں ان کے یوم پیدائش کولے کرتنازعہ ہوا تھا۔
      First published: