ہوم » نیوز » اسپورٹس

عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر

خواجہ کو پاکستان کے خلاف ابو ظہبی میں چل رہے دوسرے ٹسٹ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کے سبب وہ سیریزسے باہرہوگئے ہیں جبکہ انہیں سرجری کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2018 08:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر
آسٹریلیائی کھلاڑی عثمان خواجہ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائل فوٹو

نئی دہلی:  آسٹریلیا کے اسٹاربلے بازعثمان خواجہ کا گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد ہندوستان کے خلاف آئندہ گھریلو ٹسٹ سیریزمیں کھیلنا مشکوک ہوگیا ہے۔ خواجہ کو پاکستان کے خلاف ابو ظہبی میں چل رہے دوسرے ٹسٹ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کے سبب وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انہیں سرجری کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔


سمجھا جارہا ہے کہ خواجہ کے پٹھوں میں شدید چوٹ ہے جس سے فی الحال ان کا کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ آسٹریلیائی کرکٹرمتحدہ عرب امارات میں چل رہی سیریز سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس آکرڈاکٹر سے مشورہ لیں گے۔


وہیں آسٹریلیا کے ٹاپ بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنربین کے سبب پہلے ہی باہر ہیں اور خواجہ کے باہرہونے سے دنیا کی نمبرایک ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے خلاف سیریزمیں اسے نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے مابین 21 نومبرسے سیریزکا آغازہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی ۔20، چار ٹسٹ اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:     ابو ظہبی ٹیسٹ : تیز گیند باز محمد عباس کا دھماکہ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنوں سے دی مات، سیریز پر قبضہ

یہ بھی پڑھیں:   میچ میں دو مرتبہ سنچری سے چوک جانے کے باوجود پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کرڈالا یہ بڑا کارنامہ

یہ بھی پڑھیں:        دبئی ٹیسٹ : عثمان خواجہ اور ٹم پین نے پاکستان کے منہ سے چھینی جیت ، دلچسپ میچ ہوا ڈرا

یہ بھی پڑھیں:     مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا: آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ
First published: Oct 19, 2018 08:23 PM IST